بالی ووڈ اداکار رنگاناتھ مادھون کا کرونا مثبت آنے پر دلچسپ اعلان
فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے دو مرکزی کردار رنچو اور فرحان کرونا وباء میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

بالی ووڈ کی مشہور فلم ’تھری ایڈیٹس‘ میں عامر خان کے دوست فرحان کا کردار ادا کرنے والے اداکار رنگاناتھ مادھون کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جبکہ حال ہی میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار رنگاناتھ مادھون میں کرونا وباء کی تصدیق ہوگئی ہے اور یوں مشہور فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے 2 کردار کرونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اداکار رنگاناتھ مادھون نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’فرحان ہمیشہ کی طرح اس بار بھی رنچو کی پیروی کرتے ہوئے کرونا وبا کا شکار ہوگیا ہے۔ امید ہے کہ ہم دونوں جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔‘
Farhan HAS to follow Rancho and Virus has always been after us BUT this time he bloody caught up. 😡😡😄😄BUT-ALL IS WELL and the Covid🦠 will be in the Well soon. Though this is one place we don’t want Raju in😆😆. Thank you for all the love ❤️❤️I am recuperating well.🙏🙏🙏 pic.twitter.com/xRWAeiPxP4
— Ranganathan Madhavan (@ActorMadhavan) March 25, 2021
اس ٹوئٹ کے بعد اداکار کے مداحوں نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے جس پر اداکار نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Soon as I get decoupled for the Virus … we will celebrate ((🙈🙈remotely)😆😆😆 https://t.co/jo2IPCOL4O
— Ranganathan Madhavan (@ActorMadhavan) March 25, 2021
Ha ha ha thanks brother very sweet of you. https://t.co/ZqBGEm2Cre
— Ranganathan Madhavan (@ActorMadhavan) March 26, 2021
I cannot agree more .😄😄👍👍👍🙏🙏.. hope you are doing fantastic . ❤️🙏 https://t.co/MwyEV14qxY
— Ranganathan Madhavan (@ActorMadhavan) March 25, 2021
یہ بھی پڑھیے
عامر خان نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا
اس سے قبل اداکار عامر خان بھی کرونا وباء کا شکار ہوچکے ہیں۔ اداکار کے ترجمان نے کرونا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’عامر خان کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’حالیہ دنوں میں جن شخصیات نے اداکار سے ملاقات کی ہے وہ احتیاط کے طور پر اپنا کرونا ٹیسٹ کروائیں۔
اس سے قبل عامر خان نے 15 مارچ کو سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا۔ اداکار نے کہا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس بند کر رہے ہیں لیکن اپنے مداحوں سے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے رابطے میں رہیں گے۔