آمنہ الیاس کی قرنطینہ میں کرونا سے متعلق آگاہی مہم
اداکارہ نے نئی ویڈیو میں کرونا کا شکار افراد کو سختی سے آئسولیٹ ہونے کی تاکید کی۔
کرونا وائرس میں مبتلا پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے خود کو گھر میں قرنطینہ کررکھا ہے لیکن وہ کرونا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مداحوں کو مسلسل آگاہی فراہم کررہی ہیں۔
آمنہ الیاس فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اکثرو بیشتر مزاحیہ طرز کی ویڈیوز بنا کر سماجی مسائل پر روشنی ڈالتی ہیں۔ ان دنوں آمنہ الیاس کرونا وبا کا شکار ہیں لیکن انہوں نے اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنا شروع کردی ہے۔ آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر مزاحیہ انداز میں نئی ویڈیو بنا کر مداحوں کو کرونا کے دوران گھر والوں سے دوری اختیار کرنے کی تاکید کی۔
View this post on Instagram
چند صارفین نے آمنہ کی پوسٹ پر سوال اٹھایا کہ جب وہ آئسولیٹ ہیں تو ویڈیو کو شوٹ کس نے کیا ہے؟
یہ بھی پڑھیے
آمنہ الیاس اور زارا نور سماجی مسائل پر سرگرم
اس سے پہلے آمنہ الیاس نے خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا تھا کہ ضروری نہیں کہ بیمار کو صرف پھول ہی بھیجے جائیں، کوئی کیش بھیجے، کوئی گاڑی یا پھر بڑا سا گھر۔ اداکارہ نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ آمنہ الیاس نے 22 مارچ کو انسٹاگرام ویڈیو میں کووڈ-19 وائرس میں مبتلا ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔