بالی وڈ میں فلم فیئر ایوارڈز کی شام عرفان خان کے نام
عرفان خان کو بہترین اداکار کے علاوہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

انڈیا کے شہر ممبئی میں بالی ووڈ کے 66ویں فلم فیئر ایوارڈز کا میلہ سجایا گیا۔ گذشتہ برس انتقال کر جانے والے اداکار عرفان خان کو بہترین اداکار اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ تاپسی پنوں بہترین اداکارہ قرار پائیں۔
ممبئی میں سنیچر کو انڈین فلم انڈسٹری کے نامور ایوارڈز ‘فلم فیئر’ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ گذشتہ سال دنیا سے رخصت ہونے والے اداکار عرفان خان کو 2 ایوارڈز دیئے گئے۔ مرحوم اداکار عرفان خان کو فلم انگریزی میڈیم کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انگریزی میڈیم عرفان خان کی آخری فلم تھی جس میں اداکارہ کرینہ کپور نے ان کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی عرفان خان کے حصے میں آیا۔
مرحوم اداکار کے ایوارڈز وصول کرنے ان کے بیٹے بابیل خان اسٹیج پر آئے۔ اس موقعے پر انہوں نے اپنے والد کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے۔
Babil wears father Irrfan Khan’s outfit for award show, Ayushmann Khurrana pens note https://t.co/DNpaFnpxR7
— Republic (@republic) March 28, 2021
اداکار آیوشمان کھرانہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عرفان خان کا ایک پوسٹر شیئر کیا اور لکھا کہ یہ پوسٹر باندرا میں کہیں ہے لیکن عرفان خان کہیں اور سکون کی نیند سو رہے ہیں۔ آیوشمان کھرانہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ عرفان خان کے صاحبزادے کو ایوارڈ دینا ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں تھا۔
View this post on Instagram
عرفان خان گذشتہ برس 53 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
بالی ووڈ اداکار رنگاناتھ مادھون کا کرونا مثبت آنے پر دلچسپ اعلان
بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کو فلم گلابو ستابو میں بے مثال اداکاری پر بہترین اداکار کا کریٹکس ایوارڈ دیا گیا۔ اس فلم کے حصے میں کل 6 ایوارڈز آئے۔
اداکارہ تاپسی پنوں کو فلم تھپٹر کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
View this post on Instagram
اداکار سیف علی خان کو فلم تنہاجی کے لیے معاون اداکار کا ایوارڈ ملا جبکہ پچھلے سال انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ علایا کو ڈبیو اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔