فریال محمود کا شعر کے ذریعے ناقدین کو جواب

مداحوں نےفریال محمود کو امریکی اداکارہ سے مشابہ قرار دے دیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل فریال محمود کو سوشل میڈیا پر ان کی بے باک تصاویر کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس مرتبہ فریال محمود نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ساتھ ایک شعر لکھ کر ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے جس پر مداحوں نے انہیں امریکی اداکارہ کم کارڈیشین قرار دیا ہے۔

ماضی کی معروف اداکارہ و گلوکارہ روحانی بانو کی صاحبزادی فریال محمود کبھی اپنے بیانات اور کبھی بے باک فوٹو شوٹس کے باعث سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر تنقید کی زد میں رہتی ہیں لیکن وہ ہار نہیں مانتی ہیں بلکہ ہر مرتبہ انسٹاگرام پر پہلے سے زیادہ بے باک تصاویر شیئر کردی ہیں۔

فریال محمود نے اپنی نئی انسٹاگرام پوسٹ میں فوٹو شوٹ کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی اردو کا ایک زبردست شعر لکھ کر ٹرولنگ کرنے والے صارفین کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ فریال محمود نے لکھا کہ:

انگلیاں اٹھاتے ہیں میری فطرت پر
آپ کی پارسائی میری اک ہاں کی مار ہے

یہ بھی پڑھیے

فریال محمود اور آرمینہ خان ناقدین کے نشانے پر

فریال محمود کی اس تصویر پر مداح ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں جبکہ متعدد صارفین نے انہیں کم کارڈیشین سے مشابہ قرار دیا ہے۔  دوسری جانب کچھ مداحوں کا خیال ہے وہ امریکی اداکارہ اور سابق شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل جیسی دکھتی ہیں۔ چند سوشل میڈیا صارفین نے تصویر کے ساتھ لکھے شعر کو بھی بے حد پسند کیا۔

فریال محمود شعر

واضح رہے کہ فریال محمود ان دنوں ہم ٹی وی کے ڈرامے رقیب سے میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ ڈرامے میں اداکارہ کے کردار کو سراہا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر