ماہرہ خان کی تل والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ کا کہنا ہے کہ جو شخص ان کے چہرے پر تلوں کی درست تعداد بتائے گئے گا اسے 100 پوائنٹس ملیں گے۔

پاکستان کی ہردل عزیز اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بغیر میک اپ کی تصویر پوسٹ کردی ہے جس کے بعد مداح ان کے چہرے کے تل گننے میں مصروف ہوگئے ہیں۔

ماہرہ خان کی خوبصورتی کے دیوانے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز اداکارہ نے انسٹاگرام پر بغیر میک اپ کی اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے چہرے پر متعدد تل دکھائی دے رہے ہیں۔ ماہرہ خان نے تصویر کا کیپشن بھی تل اور مسام رکھا۔ اداکارہ نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جو شخص ان کے چہرے پر تلوں کی درست تعداد بتائے  گا اسے 100 پوائنٹس ملیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

یہ بھی پڑھیے

صبا قمر کا میوزک ویڈیو پر کیپشن کیا عظیم خان کے لیے پیغام ہے؟

ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی کمنٹس کیے ہیں۔ اداکارہ کبریٰ خان نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے چہرے پر مسام کہاں ہیں؟ ماہرہ خان کے مداح ان کے تلوں سے متعلق مختلف کمنٹس کررہے ہیں۔ چند صارفین کے مطابق اداکارہ کے چہرے پر 11 تل موجود ہیں جبکہ کچھ مداحوں کا خیال ہے کہ ماہرہ کے چہرے پر 12 تل ہیں۔

اداکارہ کے چہرے پر کل کتنے تل موجود ہیں یہ تو وہ خود ہی بہتر بتاسکتی ہیں لیکن بغیر میک اپ کی اس تصویر نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ ماہرہ حقیقتاً ایک خوبصورت اداکارہ اور دلکش نظر آنے کے لیے میک اپ کی محتاج نہیں ہیں۔

ایک اداکارہ کے لیے اس کا چہرہ نہایت اہمیت رکھتا ہے لیکن ماہرہ خان اپنے چہرے کے تلوں اور مسام کو کمزوری نہیں سمجھتی ہیں بلکہ انہوں نے تو اپنی اس پوسٹ کے ذریعے خواتین کو یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ اگر ان کے چہرے پر زیادہ تل یا مسام ہیں تو اس پر شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ انہیں اس پر کھل کر بات کرنی چاہیئے۔

متعلقہ تحاریر