جنت مرزا کو ہنزہ پسند آگیا
جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی ٹک ٹاکر ہیں۔

پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا آج کل ہنزہ میں موجود ہیں اور انہیں یہ وادی بہت پسند آئی ہے۔ ہنزہ گلگت سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔
جنت مرزا نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی ہنزہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ حسین وادیاں یہ کھلا آسمان آگئے ہم کہاں؟‘
View this post on Instagram
جنت مرزا نے انسٹاگرام پر ہنزہ کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ایک تصویر کے ساتھ جنت مرزا نے لکھا ہے کہ ’مجھے ہنزہ سے محبت ہوگئی ہے۔‘
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
جنت مرزا ٹک ٹاک کے بعد اب فلم میں بھی نظر آئیں گی
جنت مرزا وہ پاکستان ٹک ٹاکر ہیں جنہوں نے سب سے پہلے 10 ملین (یعنی ایک کروڑ) فالوورز حاصل کیے تھے۔ اس وقت جنت مرزا کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 13.9 ملین (یعنی ایک کروڑ 39 لاکھ) کے قریب ہے اور وہ مداحوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے کافی مشہور بھی ہیں۔
جنت مرزا فلمی میدان میں بھی قدم رکھ چکی ہیں اور ان کی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ کا پوسٹر گذشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا۔
فلم میں ہدایتکاری کے فرائض سید نور نے انجام دیے ہیں جبکہ مرکزی کرداروں میں جنت مرزا کے ساتھ اداکارہ صائمہ، شفقت چیمہ اور بابر علی جیسے پاکستان کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بڑے نام شامل ہیں۔
یہ فلم 2020 میں ریلیز ہونی تھی تاہم کرونا کی وبا کے باعث فلم مکمل نہیں ہوسکی تھی تاہم اب امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ان کی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ رواں برس عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔









