سری لنکا کے مقابلہ حسن میں ‘ملکہ’ سے تاج چھین لیا گیا

فاتح خاتون کی طلاق کی افواہ پر ان کے سر سے تاج اتار لیا گیا۔

سری لنکا کے مقابلہ حسن میں اسٹیج پر لڑائی ہوگئی۔ فاتح خاتون کے سر سے تاج چھین لیا گیا۔ 2019 کی فاتح کیرولین جیوری نے لائیور شو کے دوران پشپیکا ڈی سلوا کا تاج یہ کہہ کر اتار دیا کہ وہ طلاق یافتہ ہیں اور قواعد کے مطابق مسز سری لنکا نہیں بن سکتی ہیں۔

مسز سری لنکا 2021 کے مقابلے کی اختتامی تقریب دنیا بھر کے میڈیا اور سوشل میڈیا پر چھاگئی۔ سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کی جانے والی تقریب میں 2019 کی فاتح کیرولین جیوری نے پشپیکا ڈی سلوا کو ‘مسز سری لنکا’ کا تاج پہنایا۔ ابھی فاتح خاتون خود کو دیئے جانے والے اعزاز کی ٹھیک طرح خوشی بھی محسوس نہیں کرپائی تھیں کہ کیرولین نے دوبارہ اسٹیج پر آکر انتظامیہ کو مقابلے میں مسز سری لنکا کے شادی شدہ ہونے کا قانون دلایا اور دعویٰ کیا کہ ڈی سلوا کی طلاق ہوگئی ہے لہذا وہ اس اعزاز کی حقدار نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ہدیٰ بیوٹی کی سربراہ فوٹو فلٹرز کی مخالف

اس اعلان کے بعد کیرولین، پشپیکا کے پاس گئیں اور نہایت بدتمیزی کے ساتھ ان کے سر سے تاج اتار کر دوسرے نمبر پر آنے والی خاتون کے سر پر سجا دیا۔ اس ذلت پر پشپیکا آبدیدہ ہو کر اسٹیج سے چلی گئیں۔

سری لنکا مقابلہ حسن
Granthshala

بعدازاں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشپیکا نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر سے الگ ضرور ہوگئی ہیں لیکن وہ طلاق یافتہ نہیں ہیں۔ منتظمین نے جانچ پڑتال کی تو ان کے بیان کی سچائی سامنے آگئی۔ انتظامیہ نے پشپیکا سے معافی مانگی اور انہیں تاج واپس کردیا گیا۔

Posted by Pushpika De Silva on Tuesday, 6 April 2021

واضح رہے کہ اس سے پہلے پشپیکا نے جارحانہ انداز میں تاج اتارے جانے پر سر پر چوٹ لگنے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ بدسلوکی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔

متعلقہ تحاریر