میرا کو امریکا میں دماغی مریضوں کے اسپتال کیوں بھیجا گیا؟

اداکارہ کو ایک امریکی ڈاکٹر نے پاگل قرار دے کر ذہنی امراض کے سینٹر منتقل کرادیا ہے۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کو امریکا میں پاگل قرار دے کر پاگل خانے بھیج دیا گیا ہے۔ والدہ نے وزیراعظم عمران خان سے بیٹی کو بازیاب کرانے کی اپیل کردی ہے۔

لالی ووڈ اداکارہ ارتضیٰ رباب عرف میرا جی امریکا جاکر مشکل میں پھنس گئی ہیں۔ چند روز قبل امریکا میں ویکسین لگوانے والی میرا کو بخار محسوس ہوا تو اسپتال چلی گئیں۔ ڈاکٹر نے انہیں دوسرے مریضوں کی طرح باری آنے تک انتظار کرنے کو کہا لیکن میرا نے ڈاکٹر کو اپنی شہرت کے قصے سنانا شروع کردیئے اور شوبز اسٹار ہونے کی وجہ سے خصوصی پروٹوکول دیئے جانے کا مطالبہ کردیا۔ ڈاکٹر نے بھی دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ آپ شوبز اسٹار ضرور ہوں گی مگر وہ اصول کے مطابق ہی مریضوں کو ڈیل کرتے ہیں تاہم میرا کی جانب سے یہی باتیں جاری رہیں۔ جس کے بعد ڈاکٹر نے ذہنی امراض کے سینٹر فون کرکے عملے کو طلب کرلیا۔ کچھ دیر بعد چند کارکنان آئے اور میرا کو اپنے ساتھ لے کر چلے گئے۔

Dunya News

اداکارہ کی والدہ بیگم شفقت زہرا بخاری کا کہنا ہے کہ 5 اپریل کو ان کی میرا سے فون پر بات ہوئی تھی جس میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں زبردستی پاگل خانے لے جایا جارہا ہے، والدہ کے مطابق میرا نے کہا کہ وہ چیختی چلاتی رہیں کہ وہ پاگل نہیں ہیں لیکن کسی نے ان کی بات نہیں سنی۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ میرا کا کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے انگریزی میں پیغام

بیگم شفقت نے وزیر اعظم عمران خان سے میرا کی وطن واپسی کی اپیل کردی ہے۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکی قانون کے مطابق میرا کو اب ان کا اسپانسر ہی وہاں سے لے جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے دنوں میرا کے امریکا میں ایک معروف پاکستانی بزنس مین کے گھر قیام کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

متعلقہ تحاریر