ابھیشیک بچن کو کامیاب کاروباری شخصیت کا کردار راس آگیا

ابھیشیک بچن فلم میں کامیاب کاروباری شخصیت کا کردار نبھاتے ہیں تو فلم بھی کامیاب ہوجاتی ہے۔

 فلم ’گروو‘ میں کامیاب کاروباری شخصیت کا کردار نبھانے والے ابھیشیک بچن ایک مرتبہ پھر نئی فلم دی بگ بل میں اسی قسم کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔ مداح بھی انہیں اس روپ میں دیکھنا پسند کرتے ہیں جس کی وجہ سے فلم مقبول ہوجاتی ہے۔

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن جب بھی فلموں میں کامیاب کاروباری شخصیت کا کردار نبھاتے ہیں تو فلم بھی کامیاب ہوجاتی ہے۔ شاید یہی کردار ان کی کامیابی کا فارمولا بن چکا ہے۔ گذشتہ روز بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کی نئی فلم دی بگ بل ریلیز کی گئی۔ فلم میں انہوں نے ہیمنتھ شاہ کا کردار نبھایا ہے جوکہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہالی ووڈ فلم دی انٹرن کے بالی ووڈ ری میک کی تیاری

بلاشبہ ابھیشیک نے اپنی جاندار پرفارمنس سے اس کردار میں رنگ بھردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شائقین کی بڑی تعداد کی جانب سے ان کی اداکاری کے گن گائے جارہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے فلم کے کلپس شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔ کسی نے لکھا کہ ابھیشیک بچن نے دل جیت لیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ابھیشیک بچن نے جو کردار نبھایا ہے وہ طویل عرصے تک یاد رہے گا۔

بالی ووڈ بگ بی کے صاحبزادے نے اس سے پہلے 2007 میں فلم گروو میں بھی ایک کامیاب کاروباری شخصیت کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں ان کی اداکاری کی ہر کسی نے داد دی تھی۔ گروو نے اس وقت کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے تھے۔ اب 13 سال بعد انہوں نے گروو سے ملتا جلتا کردار ادا کیا جسے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر