منشا پاشا اور جبران ناصر کی منفرد شادی

معروف جوڑے کی نکاح کی تقریب میں صرف 20 سے 25 مہمانوں نے شرکت کی۔

پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ شادی کی تقریب میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا۔ جوڑے کا نکاح بذریعہ ویڈیو کانفرنس معروف پاکستانی اسکالر جاوید احمد غامدی نے پڑھایا۔

منشا پاشا اور جبران ناصر انتہائی سادگی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ غیر روایتی انداز کی شادی میں اداکارہ کی رخصتی بھی رسموں کے تحت نہیں ہوئی کیونکہ نکاح کی تقریب جبران ناصر کے گھر پر ہی منعقد کی گئی تھی۔ شادی قریبی رشتے داروں کی موجودگی میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے ہوئی جس میں صرف 20 سے 25 مہمانوں نے شرکت کی۔

جبران ناصر اور منشا پاشا نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جوکہ کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

یہ بھی پڑھیے

منشا پاشا ہیرا منڈی پر بننے والی فلم پر پاکستانی معاشرے سے ناراض

اداکار زاہد احمد اور عائشہ خان سمیت مختلف شوبر شخصیات نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

معروف جوڑے نے سادگی سے شادی کرکے معاشرے کو یہ ترغیب دی ہے کہ وہ بھی کرونا وبا کے پھیلاؤ پر سنجیدگی ظاہر کریں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

اس شادی کی ایک اور اہم بات یہ تھی کہ منشا پاشا اور جبران ناصر کا نکاح بذریعہ ویڈیو کال جاوید احمد غامدی صاحب نے پڑھایا جو کہ ملائشیا میں مقیم ہیں۔ جبران ناصر اور منشا پاشا نے نکاح پڑھانے پر جاوید احمد غامدی کا سوشل میڈیا پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد غامدی صاحب کے نظریات سے اختلاف رکھتی ہے۔ اس وجہ سے پاکستان میں کئی افراد انہیں ناپسند کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر