کیا اداکارہ رمشا خان علیزے شاہ کی شریک حیات ہیں؟
ویکیپیڈیا نے اس سے قبل پاکستانی اداکار یاسر حسین کو ترکش اداکارہ ایسرا بیلگیچ کا بیٹا ظاہر کیا تھا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ رمشا خان کو ویکیپیڈیا نے ’شادی شدہ‘ قرار دے دیا ہے۔ ویکیپیڈیا نے ایک مضحکہ خیز غلطی کرتے ہوئے اداکارہ رمشا خان کو پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کی شریک حیات بنادیا ہے۔
دنیا بھر میں معلومات حاصل کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی ویب سائٹ ویکیپیڈیا نے پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی سوانح حیات میں علیزے شاہ کو ان کی شریک حیات کے طور پر لکھ دیا تاہم اس غلطی کا اسکرین شاٹ وائرل ہونے پر اس کی فوری طور پر ترمیم کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
کیا نوشین شاہ یاسر حسین کی شادی پر بن بلائی مہمان تھیں؟
رمشا خان کے شریک حیات کے بارے میں ویکیپیڈیا کی غلطی نے ان کے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔


رمشا خان کے مشور ڈراموں میں کیسا ہے ںصیباں، عشقیہ، گھسی پٹی محبت اور ماہِ تمام سمیت دیگر شامل ہیں۔ جبکہ علیزے شاہ عشق تماشا، عہد وفا اور جو تو چاہے سمیت دیگر مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
ان دنوں علیزے شاہ رومانٹک کامیڈی ڈرامہ سیریز ’تانا بانا‘ میں مشہور گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کے ساتھ نظر آرہی ہیں تاہم رمشا خان اور علیزے شاہ اب تک کسی بھی پروجیکٹ میں ایک ساتھ نظر نہیں آئی ہیں۔ دونوں کے مداح اِن باصلاحیت ستاروں کو ایک ساتھ کسی ڈرامے میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب ویکیپیڈیا نے اس طرح کی مضحکہ خیز غلطی کی ہو بلکہ اس سے قبل بھی پاکستانی اداکار یاسر حسین کو ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ ایسرا بیلگیچ کا بیٹا قرار دے دیا تھا۔










