فلم ہوم الون کے چائلڈ اسٹار باپ بن گئے

اداکار نے اپنے بیٹے کا یہ نام اپنی بہن کو عزت دینے کے لیے رکھا ہے جس کا 2008 میں انتقال ہوگیا تھا۔

90 کی دہائی کی کامیڈی فلم ہوم الون کے مشہور چائلڈ اسٹار میکولی کلکن اور ان کی اہلیہ اداکارہ برینڈا سونگ  اپنے پہلے بچے کے والدین بن گے ہیں۔

جوڑے نے اعلان کیا ہے کہ "ماں ، باپ ، اور بچہ سب صحت مند اور خوش ہیں۔

ہوم الون کے چائلڈ اسٹار اور برینڈا سونگ نے اپنے بیٹے کا نام ڈکوٹا سونگ کلکن رکھا ہے۔ اداکار نے اپنے بیٹا کا یہ نام اپنی بہن کو عزت دینے کے لیے رکھا ہیں جن کا 2008 میں انتقال ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ڈرامہ سریز فرینڈز ری یونین شوٹنگ کے لیے تیار

دونوں اداکاروں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ان کی ملاقات فلم چینج لینڈ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

اس جوڑی نے 2017 میں ملاقاتیں شروع کی تھی اور 2018 میں جوڑے نے شادی کرلی تھی۔

میکولی کلکن اور برینڈا سونگ پالتو جانوروں کے والدین بھی ہیں اور انہوں نے 3 بلیاں ، 1 مچھلی اور 1 طوطے کو اپنایا ہوا ہے۔

یہ جوڑا اپنی نجی زندگی کو پردے میں رکھنے کو ترجیح دیتا ہیں۔ ان کی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ واحد تصویر ہے جس  میں دونوں ایک ساتھ ہیں۔

متعلقہ تحاریر