دنانیر کی چین میں پاوری شروع ہوگئی
سوشل میڈیا صارفین ٹوئٹر پر دنانیر کو چینی زبان میں شائع آرٹیکل کا ترجمہ بتارہے ہیں۔
فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو بنا کر شہرت حاصل کرنے والی دنانیر مبین کے چرچے اب چین تک جاپہنچے ہیں۔ چینی اخبار نے دنانیر عرف ’پاوری گرل‘ پر آرٹیکل شائع کردیا۔
دنانیر کی ‘پاوری’ پاکستان اور انڈیا سے نکل کر اب چین پہنچ گئی ہے۔ چین کے ایک اخبار میں دنانیر مبین پر تفصیلی آرٹیکل شائع ہوا۔ جس میں پاوری گرل کی کہانی بیان کی گئی کہ کیسے وہ ایک مختصر ویڈیو کے ذریعے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ اخبار میں ہیش ٹیک پاوری ہورہی ہے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
دنانیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چینی اخبار کی تصویر شیئر کی اور مداحوں سے آرٹیکل کا ترجمہ کرکے انہیں بتانے کی گزارش کی۔
Can someone translate this for me? 👀 pic.twitter.com/YdPTvtpUXi
— Dananeer Mobeen 🌻 (@DananeerM) April 15, 2021
یہ بھی پڑھیے
کیا پاکستانی دنانیر کی ‘پاوری’ انڈیا میں ختم ہوگئی ہے؟
سوشل میڈیا صارفین نے دنانیر کی اس پوسٹ پر متعدد جوابات دیئے۔ ایک صارف نے ترجمے کے نام پر دنانیر سے دل کی باتیں کہہ دیں۔
it says that you look beautiful and the party was awesome. 😊🤗(i don’t know that language. )
— bunty babu (@buntybabuuu) April 15, 2021
پوسٹ پر ایک صارف نے لکھا چین میں پاوری ہورہی ہے۔
China me pawri ho rahi hai
— x (@ixmlegend) April 15, 2021
ایک صارف نے گوگل کے ذریعے کیے جانے والا آرٹیکل کا ترجمہ شیئر کیا۔
— Jamshed (@JogezaiJamshed) April 15, 2021
واضح رہے کہ دنانیر کی ویڈیو کے مشہور جملے ‘ یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے’ کی طرز پر پاکستان اور انڈیا کے بیشتر نامور فنکاروں نے ویڈیوز بنائیں۔ انڈین گلوکار نے دنانیر کی ویڈیو کو استعمال کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں ایک گانا بنایا جس سے دنانیر کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا۔









