گونگا سائیں کے انتقال پر مشہور شخصیات کی تعزیت
شاندار فن کی بناء پر گونگا سائیں کو کئی عالمی ایوارڈز مل چکے ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ڈھولچی گونگا سائیں اتوار کے روز حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔ پاکستان کی کئی مشہور شخصیات نے گونگا سائیں کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صوفی طرز کے ڈھول کی تھاپ پر دیوانہ وار رقص گونگا سائیں کی شہرت کی وجہ تھی۔ وہ خود ڈھول بجاتے تھے اور اس کی تھاپ پر والہانہ رقص کرتے تھے۔ ان کی اس صلاحیت کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے ہر جمعرات کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع شاہ جمال کے مزار پر سیکڑوں لوگ آتے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
فنکاروں کے لیے رائلٹی کے مطالبے نے مہم کی شکل اختیار کرلی
گونگا سائیں صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی دیگر ممالک میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ وہ دنیا کے تقریباً تمام ہی مسلم ممالک میں اپنے فن کا لوہا منوا چکے ہیں۔ شاندار فن کی بناء پر انہیں کئی عالمی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔
انہوں نے ڈھول بجانے کے اپنے منفرد اور مخصوص انداز سے امریکا، برطانیہ اور جرمنی میں صوفی موسیقی کو متعارف کرایا۔
گونگا سائیں کے انتقال پر پاکستان کی مشہور شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں گونگا سائیں کے انتقال پر افسوس اور ان کی بخشش کی دعا کی ہے۔
Rest in peace Goonga Sayeen. The beat of his Dhol will resonate in every heart he touched with his smile n loving heart.
— Samina Peerzada (@SaminaSays) April 19, 2021
ثمینہ پیرزادہ نے لکھا کہ ’گونگا سائیں کے ڈھول کی آواز ہر اس دل میں گونج اُٹھے گی جسے اُنہوں نے اپنی مسکراہٹ اور فن سے چُھوا تھا۔‘
گلوکارہ میشا شفیع نے بھی گونگا سائیں کے انتقال پر افسوس اور ان کی بخشش کی دعا کی ہے۔
Omg what a picture @KohiMarri
RIP Gunga Saain
So many memories from my Overload days of yore. https://t.co/t4aok8kyp1— MEESHA SHAFI (@itsmeeshashafi) April 18, 2021
پاکستان کے مشہور صحافیوں نے بھی گونگا سائیں کی وفات پر غم کا اظہار کیا ہے۔ دنیا نیوز کے اینکر پرسن اجمل جامی ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
Haq Maghfirat farmaaye..
Ajab Qalandar thaa…!! https://t.co/vllpriiTSC— Ajmal Jami (@ajmaljami) April 18, 2021
ملٹی میڈیا جرنلسٹ شیراز حسن نے بھی گونگا سائیں کی بخشش کی دعا کی ہے۔
Gunga Saain- the legendary dhol master passed away today, Rest in Peace. pic.twitter.com/cWoIS6TvfE
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) April 18, 2021









