کرونا کے باعث فلموں کے ایوارڈز آسکر فلم کی طرح نشر
آسکر کی تقریب میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں گی۔
فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ ‘آسکر’ اس مرتبہ فلم کی طرح پیش کیے جائیں گے اور یہ فیصلہ کرونا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
کرونا وبا نے دنیا میں ہر کام کا انداز تبدیل کرکے رکھ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ آسکر ایوارڈ کی تقریب بھی اس مرتبہ روایتی طریقے سے نہیں بلکہ ایک فلم کی طرح نشر کی جائے گی۔ 25 اپریل کو براہ راست دکھائی جانے والی اس تقریب میں شرکاء جب کیمرے کے سامنے ہوں گے اس وقت انہیں ماسک نہیں لگانا ہوگا۔
The 93rd Academy Awards won’t make face masks a requirement during its live ceremony on April 25#Oscars #Oscars2021 https://t.co/fyqJz8INt2
— WION (@WIONews) April 20, 2021
یہ بھی پڑھیے
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے نایاب پینٹنگ فروخت کردی
ایوارڈز میں نامزد فنکار، ان کے مہمان اور میزبان شریک ہوں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق تقریب میں 170 افراد موجود ہوں گے جنہیں وقتاً فوقتاً ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔

رواں سال آسکر کی یادگار شام صرف لاس انجلس کے ڈولبی تھیٹر میں نہیں بلکہ ریلوے اسٹیشن سمیت مختلف جگہوں پر سجائی جائے گی۔ ریڈ کارپٹ ایونٹ بھی روایتی ناز نخروں کے بجائے سادگی سے ہوگا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق آسکر کی تقریب میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں گی۔ شرکاء کے کرونا ٹیسٹ کے لیے بروقت نتائج فراہم کرنے والی کرونا ٹیسٹ کٹس کا بھی استعمال کیا جائے گا۔









