چپکے چپکے اور تانا بانا پر مداحوں کی تنقید
ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ کے مرکزی کرداروں میں عائزہ خان اور عثمان خالد بٹ نظر آرہے ہیں جبکہ ’تانا بانا‘ کے مرکزی کرداروں میں علیزے شاہ اور دانیال ظفر شامل ہیں۔

رواں سال پاکستانی ٹی وی چینل ’ہم انٹرٹیمنٹ‘ پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ اور ’تانا بانا‘ کو مداحوں سے وہ پذیرائی حاصل نہیں ہوسکی ہے جو کہ کامیڈی ڈرامہ سیریل ’سنو چندا‘ کو ملی تھی۔
’چپکے چپکے‘ اور ’تانا بانا‘ میں کئی ایسے مختلف کرادار ہیں جو ڈرامے کی اقساط میں مستقل طور پر جلوہ گر ہوتے ہیں۔ ان کے علاوہ ان ڈراموں میں آئے روز نئے کرداروں کو بھی دکھایا جاتا ہے۔ ڈرامہ ’چپکے چپکے‘ میں ادکارہ عائزہ خان اور اداکار عثمان خالد بٹ مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں۔ جبکہ اس ڈرامے میں ارسلان اسد بٹ، فرحان علی آغا، میرا سیٹھی، علیٰ سفینہ اور دیگر فنکار بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اوئے موٹی انٹرٹینمنٹ کی بھدی شکل
ادھر ڈرامہ ’تانا بانا‘ میں اداکارہ علیزے شاہ اور دانیال ظفر اہم کردار میں دکھائی دے رہے ہیں۔ دونوں ڈراموں کے کرداروں کے بارے میں بات کی جائے تو چپکے چپکے میں عائزہ خان مِینو نامی ایک شرارتی اور نٹ کھٹ لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو تعلیم سے دور بھاگتی ہیں۔ جبکہ ڈرامہ تانا بانا میں علیزہ شاہ زویا نامی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
2019 اور 2020 میں ماہ رمضان میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’سنو چندا‘ میں اداکارہ اقراء عزیز اور اداکار فرحان سعید کی کارکردگی کو کافی سراہا گیا تھا۔ ڈرامہ شائقین توقع کررہے تھے کہ ’چپکے چپکے‘ اور ’تانا بانا‘ دونوں ڈراموں کی کہانی اور مکالمے ڈرامہ سیریل ’سنو چندا‘ سے ملتے جلتے ہوں گے۔
تاہم کئی ڈرامہ شائقین دونوں ڈراموں کی کہانی اور مکالموں پر تنقید کر رہے ہیں۔
ABSOLUTELY ABHORRENT!!!!
VERY DISSAPOINTING DRAMA.
WASTE OF TALENT MONEY TIME & RESOURCE.
Disgusting. Don’t watch…🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮🤮
— Hamzah Bhuta (@Hamzah_Bhuta) April 14, 2021
omggg #ChupkeChupke is such a breath in fresh air. I ABSOLUTELY LOVED THE EPISODE. so so good and it made me laugh so extra brownie points.
the cast and their characters?! p e r f e c t!! 🥺❤️— aati 🌱🤍 (@shootiiiingstar) April 14, 2021
Taana baana is good too but it doesn’t have that much of strong performances, especially the leads, they’re decent. But I loved chupke chupke….Ayeza is really refreshing ☝️
— Iqra’s kabaar khana🤦🏻♀️ (@Iqrasksk) April 15, 2021
The oppo advert in Taana Baana was so unnecessary 😖👎🏼
— Hira is being shareef (@SajalAhadMir_) April 18, 2021
پاکستانی خواتین میں مقبول فیس بک پیج ’سول سسٹرز پاکستان‘ کی بانی کنول احمد نے بھی ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں اداکار کے کردار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ ’جس طرح سے گھر داماد کی تصویر کشی کی گئی ہے وہ پریشان کن دقیانوسی تصورات کو تقویت دے کر ناظرین کو تقسیم کررہی ہے۔‘
Trust our dramas to disempower audiences by reinforcing problematic stereotypes. Such as here the ‘ghar damad’ character is an object of constant ridicule.
Only yesterday a woman on SSP was asking how she & sisters can manage her old parents as none of them can move in with them. pic.twitter.com/58F51J3Qc2— Kanwal Ahmed (@kanwalful) April 17, 2021









