ارسا غزل نے ساجد شاہ کو دوسرا ہم سفر چن لیا

ارسا غزل نے سوتیلے بیٹے کے ہمراہ ڈرامہ سیریل باغی میں کام کیا تھا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ارسا غزل نے اداکار ساجد شاہ سے شادی کرلی ہے۔ دونوں فنکاروں کی دوسری شادی میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

ارسا غزل کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ ایک عرصے سے مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے شائقین سے دل جیتنے والی اداکارہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئی ہیں۔ ارسا غزل نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر ساجد شاہ اور سوتیلے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس پر مداحوں نے انہیں شادی کی مبارکباد دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Irsa Ghazal (@irsa.ghazal.9)

یہ بھی پڑھیے

عائزہ خان کا پہلا ڈرامہ سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر

ارسا غزل عام طور پر اپنی نجی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر بات نہیں کرتی ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ انہوں نے مداحوں کے ساتھ اپنی خوشی بانٹی ہے۔

اداکار ساجد شاہ بھی پاکستان ٹی وی انڈسٹری کا ایک جانا پہنچانا نام ہیں۔ وہ ان دنوں ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت اور رقص بسمل میں کردار نبھارہے ہیں۔ دوسری جانب ارسا غزل مراۃ العروس، رسوائی اور رنگریزہ سمیت متعدد بڑے پروجیکٹس میں کام کرچکی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ارسا غزل نے اپنے سوتیلے بیٹے کے ہمراہ مشہور ڈرامہ سیریل باغی میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

واضح رہے کہ ارسا غزل اداکارہ اشنا شاہ کی بہن اور ماضی کی معروف اداکارہ عصمت طاہرہ کی صاحبزادی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

متعلقہ تحاریر