تنقید کا مقصد مثبت ہو تو ضرور ہونی چاہئے، وجاہت رؤف

وجاہت رؤف کا شمار پاکستان کے صف اول کے فلم اور ڈرامہ ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے۔ آج کل ہم ٹی وی پر چلنے والا ان کا ڈرامہ ‘رقص بسمل’ بہت زیادہ مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

وجاہت رؤف نے 3 فلمیں ‘کراچی سےلاہور’، ‘لاہور سے آگے’ اور ‘چھلاوہ’ بنائیں جو باکس آفس پر کامیاب رہیں۔ ان کی ایک وجہ شہرت یو ٹیوب چینل پر چلنے والا ان کا پروگرام ‘وائس اوور مین’ بھی ہے جس میں وہ شوبز کی مشہور شخصیات کو مدعو کرکے ان سے مزاحیہ، طنزیہ اور ذو معنی گفتگو کرتے ہیں۔ اس وقت وہ اپنی نئی فلم مکمل کررہے ہیں جبکہ ایک ویب سیریز پر بھی کام جاری ہے۔

نیوز 360 کو دیے گئے انڑویو میں وجاہت رؤف نے اپنے کام اور انڈسٹری کے عمومی حالات کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

خواتین فلم پروڈیوسرز زیادہ محنت سے کام کرتی ہیں، شازیہ وجاہت

متعلقہ تحاریر