علی ظفر کی نعت ریلیز ہوتے ہی مقبول
علی ظفر ہر موقعے کی مناسبت سے اپنی کاوش مداحوں کے سامنے پیش کرتے ہیں۔
پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے نعت پڑھ کے ایک مرتبہ پھر مداحوں کے دل جیت لیے۔ خوبصورت آواز کے مالک علی ظفر پچھلے کچھ عرصے سے ہر موقعے کی مناسب سے گیت پیش کرتے آرہے ہیں۔
علی ظفر نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نعت ‘معراج ‘ ریلیز کردی ہے۔ نعتیہ کلام کی ویڈیو کو بھی بےحد پسند کیا جارہا ہے۔ یوٹیوب پر چند گھنٹوں میں 3 لاکھ 17 ہزار سے زیادہ مداحوں نے اسے دیکھا اور سنا۔ سوشل میڈیا پر بھی اسے تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے۔
معروف گلوکار نے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر نعتیہ کلام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے کہ اس کو سنتے ہی آپ کے دل کو سکون آئے گا جیسے پڑھتے وقت ان کے ساتھ ہوا۔
My heartfelt rendition of Balaghal Ula Bi Kamaalihi. Hope it brings peace to your heart while listening as it did to mine while rendering. | Ali Zafar | Naat https://t.co/hoYw2ztUOh. کوئی حد ہے ان کے عروج کی (صلى الله عليه وسلم) #BalaghalUlaBiKamaalihi
— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 4, 2021
یہ بھی پڑھیے
شفا یوسفزئی اور اسد طور کا معاملہ میشا اور علی ظفر جیسا ہے؟
علی ظفر پچھلے کچھ عرصے میں متعدد گانے بھی بناچکے ہیں۔ ہر موقعے کی مناسبت سے تیار کیے جانے والے گانے نے سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔ یوم مئی کو مزدورں کے عالمی دن پر بھی علی ظفر نے گانا ریلیز کرکے مزدور طبقے کو خراج تحسین پیش کیا۔
As we celebrate the labour that built up this great land from field to field, desk to desk, and hand in hand we must not forget the role of women whose struggle against all odds is a source of inspiration for all. #LabourDay2021 #LabourDay pic.twitter.com/hl0cm9gzQ6
— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 1, 2021
کےٹو کی چوٹی پر اپنی جان گنوانے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی یاد میں بھی علی ظفر نے گانا ‘ پہاڑوں کی قسم’ تیار کیا تھا۔
My tribute to an unsung hero. “Paharon Ki Qasam.” #AliSadpara https://t.co/UJTluIg09P
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 17, 2021
اس سے پہلے علی ظفر کا گانا ‘ الے’ بےحد مقبول ہوا جوکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی سے ایک دن پہلے ریلیز کیا گیا تھا۔
Thank you all for so much love. Allay is now trending on #1 on @YouTube. https://t.co/xXfddIIZsi #Allay #JiyeSindh pic.twitter.com/I8ocE8VYTR
— Ali Zafar (@AliZafarsays) November 28, 2020









