پہلی فلم میں رافع راشدی کو نقصان کیوں ہوا؟

نوجوان ہدایت کار اور پروڈیوسر رافع راشدی نے انکشاف کیا ہے کہ پہلی فلم میں انہیں صرف نقصان اٹھانا پڑا تھا اور انہوں نے اس نقصان کی وجہ بھی بتادی ہے۔

نیوز 360 کو دیے گئے انٹرویو میں رافع راشدی نے کہا ہے کہ جب میں بچہ تھا تو کیمروں سے کھیلتا تھا اور کافی چیزیں ریکارڈ کرتا تھا۔ مجھے بچپن سے ہی فلم بنانے کا بہت شوق تھا لیکن بدقسمتی سے اس وقت فلم اسکولز یا اس طرح کی کوئی سہولت موجود نہیں تھی۔ ہمیں پڑھائی کے لیے صرف کامرس، کمپیوٹر یا سائنس کے شعبے کا انتخاب کرنا ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

فیضان شیخ کبھی اداکار نہیں بننا چاہتے تھے

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے شعبے میں آنے کے لیے والدین کو منانا بہت مشکل تھا۔ میں نے والدین کو کہا کہ میں فلم بنانا چاہتا ہوں تاہم پہلی فلم بنائی تو صرف نقصان ہی اٹھانا پڑا۔ میں نے 7 نئے چہروں کو لانچ کیا تھا جو اب سپر اسٹار بن چکے ہیں لیکن پاکستانی عوام جانے پہچانے چہروں کو دیکھنا پسند کرتی ہے۔

رافع راشدی نے کہا کہ پہلی فلم سے نقصان تو ہوا لیکن بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا۔ کوشش کی جائے کہ پہلی فلم کے لیے کسی جانے پہچانے چہرے کا انتخاب کریں۔ میں نے بغیر تجربے کے کام کیا تھا جس کا سبق مجھے مل گیا ہے کہ تجربہ بہت ضروری ہے۔

نیوز 360 کو انٹرویو کے دوران رافع راشدی نے اپنی زندگی کی کئی تجربات شیئر کیے۔ آپ بھی دیکھیے

متعلقہ تحاریر