آذان سمیع خان اور ماہرہ خان کی میوزک ویڈیو پر ملا جلا ردعمل
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں مداحوں نے پسند کیا ہے جبکہ بیشتر نے آذان سمیع اور ماہرہ خان کی عمر سے متعلق سوال بھی کیا ہے۔
پاکستانی گلوکار آذان سمیع خان نے عیدالفطر پر میوزک ویڈیو ’تو‘ ریلیز کی ہے جسے ملک کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ فلمایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں مداحوں نے پسند کیا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔
نئے گانے ’تو‘ کو آذان سمیع خان نے بول بھی دیے ہیں اور اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے۔ اس گانے کی ویڈیو میں ہدایتکاری کے فرائض حسن داوڑ نے سرانجام دیے ہیں جبکہ اسے کوریوگراف نگاہ حسین نے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
آذان سمیع خان کے نئے گانے کا ٹیزر سوشل میڈیا پر مقبول
View this post on Instagram
ویڈیو ریلیز ہونے کے فوراً بعد ہی مداحوں کی بڑی تعداد نے ماہرہ خان کے انداز اور آذان سمیع خان کی گلوکاری کی صلاحیت کی تعریف کی ہے۔
#Mahirakhan look absolutely stunning in that green sequin dress. Beautiful background. #Tu #azaansamikhan pic.twitter.com/1fpjSk0ULV
— ❤️ (@thoughts_spiral) May 16, 2021
OMG @TheMahiraKhan ,i am in love with the song #Tu #Azaansamikhan #Mahirakhan
— Ajaz Shah (@TheAjazShah) May 13, 2021
@TheMahiraKhan Looked so damn good in #Tu ❤️ Loved the vibe! The song is catchy!! The pairing was quite interesting!! #AzaanSamiKhan !
— Toheed (@toheedx_) May 13, 2021
سوشل میڈیا پر کم عمر گلوکار کی ویڈیو میں ماہرہ خان کے انتخاب سے متعلق سوال بھی کیا جارہا ہے۔
حسن کاظمی نامی صحافی نے لکھا ہے کہ 28 سالہ گلوکار آذان سمیع خان کو 36 سالہ اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو میں کاسٹ کرنا ایسا ہے جیسے بالی ووڈ کی فلم ’بی اے پاس‘ کا پاکستانی ورژن بنایا گیا ہو۔









