روینہ ٹنڈن بالی وڈ کی کم عمر ماں اور نانی

اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 21 سال کی عمر میں 2 لڑکیوں کو گود لیاتھا جس میں سے ایک کی عمر 11 سال تھی۔

بالی ووڈ میں مست مست گرل کے نام سے مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن 21 سال کی عمر میں 2  لڑکیوں کی ماں بن گئی تھیں اور اداکارہ اب 46 سال کی عمرمیں نانی بن چکی ہیں۔

اداکارہ نے 21 سال کی عمر میں 2 لڑکیوں پوجا اور چھایا کو گود لے کر پالا تھا۔ اداکارہ کی دونوں بیٹیاں اب ماں بن چکی ہیں جبکہ اداکارہ روینہ ٹنڈن 46 برس کی عمر میں اپنی لے پالک بیٹیوں کے بچوں کی نانی بن گئی ہیں۔

46 سال کی عمر میں نانی بنے کے بارے میں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ میں 70-80 سال کی ہوں لیکن ایسا نہیں ہے میں نے 21 سال کی عمر میں دونوں لڑکیوں کو گود لیا تھا اورمیری  بڑی بیٹی اُٰس وقت 11 سال کی تھی اور ہمارے درمیان صرف 11 سال کا فرق تھا۔

یہ بھی پڑھیے

نوازالدین صدیقی بالی ووڈ اداکاروں پر برس پڑے

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے کزن کی 2 بیٹیاں تھیں کزن کے انتقال کے بعد ان کی دونوں بیٹیوں پوجا اور چھایا کو میں اپنے ساتھ گھر لے آئی تھی۔ میں اتنی امیر نہیں تھی لیکن میں ان کی مدد کرنا چاہتی تھی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جب بچیوں کو گود لیا تھا تب لوگوں کا کہنا تھا کہ میری شادی کے بعد ان دونوں کا کیا ہوگا؟ میرے اس فیصلے کی وجہ سے کوئی مجھ سے شادی نہیں کرے گا۔ لیکن میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ میری شادی کے بعد میری بیٹیاں بھی میرے ساتھ ہوں گی۔ خوش قسمتی سے میرے شوہر اور سسرال والوں نے میری بیٹیوں کو اپنایا۔

روینہ ٹنڈن اور ان کے شوہر انیل کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں بیٹے کا نام رنبیروردھن اور بیٹی کا نام راشا ہے۔

متعلقہ تحاریر