نیلم منیر دوبارہ تنقید کی زد میں؟
ٹوئٹر پر نیلم منیر کو خواجہ سرا کہہ کر مخاطب کیا جانے لگا ہے۔

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کو اکثر و بیشتر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ متعدد ویب سائٹس نے اداکارہ کے خلاف دوبارہ محاذ کھڑا کردیا گیا ہے۔
نیلم منیر کو کبھی ان کے ملبوسات تو کبھی ان کے ڈانس پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اداکارہ کے خلاف تازہ لہر میں متعدد ویب سائٹس نے ان کی تصاویر کو ایڈٹ کرکے منفی پروپیگنڈا کرنا شروع کردیا ہے۔ چند سوشل میڈیا صارفین بھی اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیلم منیر کی تصاویر پر انہیں خواجہ سرا کہا جارہا ہے۔
Looks like Khwaja sra
— saad (@10silence) March 6, 2021
یہ بھی پڑھیے
صنم جنگ اور جگن کاظم کے برانڈز متعارف
سوشل میڈیا پر نیلم منیر اور احسن خان کی ایک ویڈیو کو دوبارہ وائرل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں دونوں اداکار ایک ڈرامے کے سیٹ پر موجود ہیں اور سین میں دونوں کو لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کچھ ویب سائٹس نے اپنے یوٹیوب چینلز پر چند کلکس کے لیے شہ شرخی لگائی کہ دونوں اداکاروں کے درمیان لڑائی ہورہی ہے۔
پچھلے دنوں نیلم منیر کی ٹک ٹاک پر ایک ڈانس ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس ہر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
نیلم منیر نے حالیہ انٹرویو میں خود پر کیے جانے والے منفی تبصروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چند لوگوں کی جانب سے دیئے جانے والے برے کمنٹس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کیونکہ ان کے چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔