سلمان خان نقادوں کے نہیں عوام کے ہیرو

بالی ووڈ فلم رادھے نے 6 دن میں 200 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرلیا۔

بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ وہ عوام کے ہیرو ہیں۔ سلمان خان کی نئی فلم رادھے کو نقادوں نے شدید ناپسند کیا  ہے لیکن عید پر اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارمز پر ریلیز ہونے والی اس فلم نے 200 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔

سلمان خان کی بالی ووڈ میں ایک الگ ہی پہچان ہے۔ مداح اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کو ہر وقت بے قرار رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب سلمان خان کی کوئی فلم ریلیز ہوتی ہے تو سب اس کا پہلا شو ہی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

اس مرتبہ کرونا وبا کے باعث مداح سلمان خان کی نئی فلم رادھے کو سینیما کے بڑے پردے پر تو نہ دیکھ سکے لیکن او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہونے والی فلم کو لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا اور سراہا۔

یہ بھی پڑھیے

رادھے سلمان خان کے کیئریر کی مختصر ترین فلم؟

عید پر ریلیز ہونے والی رادھے نے ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں 200 کروڑ کمالیے ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ سلمان خان کی فلم کامیابی کے لیے اب سینیما گھروں کی بھی محتاج نہیں رہی ہے۔ عوام سلمان خان کو اس قدر پسند کرتے ہیں کہ انہیں کسی بھی اسکرین پر دیکھنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

دوسری جانب کریٹکس نے رادھے کو ناپسند کرتے ہوئے صرف ایک اسٹار دیا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ فلم اپنے مواد اور پکچرائزیشن کے اعتبار سے بالکل بھی معیاری فلم کہلانے کے لائق نہیں ہے۔ لیکن، اس سے سلمان خان کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ فلم جیسی بھی ہو عوام انہیں اپنا ہیرو تسلیم کرچکے ہیں، اور وہ یہ بات خود بھی بخوبی جانتے ہیں۔

واضح رہے رادھے سلمان خان کے کیئریر کی مختصر ترین فلم ہے جس کا دورانیہ صرف 114 منٹ ہے۔

متعلقہ تحاریر