فرینڈز اور 99 سانگز ریلیز کے لیے تیار
مداحوں کو فرینڈز ری یونین اور اے آر رحمٰن کی فلم کا بےصبری سے انتظار ہے۔

مشہور امریکی کامیڈی ڈرامہ سیریز ‘فرینڈز’ کی کاسٹ کا ری یونین ہونے جارہا ہے جس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے اور دوسری طرف بالی ووڈ کے مشہور موسیقار اے آر رحمٰن کی فلم 99 سانگز نیٹ فلکس پر کل ریلیز ہوگی۔
اسٹریمنگ سروس ایچ بی او میکس کی جانب سے جادی کردہ فرینڈز ری یونین کے ٹریلر کے بعد مداحوں کو اس کا بےصبری سے انتظار ہے۔ 27 مئی کو نشر ہونے والی فرینڈز ری یونین میں سیریز کی کاسٹ کے علاوہ امریکی گلوکار جسٹن بیبر، لیڈی گاگا اور کے- پاپ بی ٹی ایس بینڈ بھی شریک ہوں گے۔
Picture this:
The year is 2002, it’s Thursday night, and you rush home to catch the latest episode of Friends. Now get ready for it to happen all over again. Friends: The Reunion is streaming May 27 on HBO Max. #FriendsReunion pic.twitter.com/1ZrHq4HxSM
— HBO Max (@hbomax) May 19, 2021
یہ بھی پڑھیے
مس یونیورس کے مقابلے میں ماڈلز تشدد کے خلاف سراپا احتجاج
کامیڈی سیریز پہلی مرتبہ 1994 میں ریلیز کی گئی جس کے 10 سیزن این بی سی پر نشر ہوئے۔ سیریز کی 236 اقساط کو 2015 میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر دکھایا گیا۔ 2020 میں فرینڈز ایچ بی او میکس پر چلی گئی۔
دوسری جانب بالی ووڈ کے اے آر رحمٰن کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم 99 سانگز نیٹ فلکس پر ریلیز کے لیے تیار ہے۔ 21 مئی کو نشر کی جانے والی اس فلم کو تحریر بھی معروف موسیقار نے ہی کیا ہے۔ فلم کا ٹریلر 3 زبانوں میں سامنے آیا ہے جن کے لنکس اے آر رحمٰن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر بھی کیے ہیں۔
Here’s the announcement that will lighten your mood. #99Songs will stream on Netflix.
Hindi: https://t.co/lcjFIGDiu4
Tamil: https://t.co/nkhJ6b1NxD
Telugu: https://t.co/Jt62sqsAeE#99songsthemovieonOTT @NetflixIndia— A.R.Rahman #99Songs 😷 (@arrahman) May 19, 2021
مداحوں کو اپنے پسندید موسیقار کی پہلی فلم کا بےصبری سے انتظار ہے۔









