دیپیکا سنگھ کی تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید
سمندری طوفان کے باعث بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے زیر تعمیر گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن کے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

انڈیا میں کرونا کی وباء کے ساتھ ساتھ سمندری طوفان ’تاؤتے‘ نے بھی تباہی مچادی ہے اور طوفان کے باعث گرنے والے درختوں کے ساتھ انڈین ٹی وی کی اداکارہ دیپیکا سنگھ نے تصاویر شیئر کی ہیں جن پر مداحوں نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انڈیا میں جہاں طوفان نے معمولات زندگی درہم بھرم کر دی وہی متعدد درخت بھی گر کے تباہ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
رادھے سلمان خان کے کیئریر کی مختصر ترین فلم؟
ان میں سے ایک درخت کے ساتھ دیپیکا سنگھ گوئل نے اپنی تصاویر اور ڈانس کی ویڈیو بنا کر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
تصاویر اور ویڈیوز پرسوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ دیپیکا سنگھ پر تنقید کی ہے۔ ایک مداح نے لکھا کہ لوگ مررہے ہیں اور آپ جیسے لوگ اس سے لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ ایک مداح نے لکھا کہ یہ سب اس لیے کرہی ہیں کیونکہ آپ کے گھر کی چھت سلامت ہے۔
سمندری طوفان کے باعث بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے زیر تعمیر گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن کے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے-
View this post on Instagram