دبئی میں شیشہ پینے پر ثناء جاوید کے مداحوں کی تنقید

صارفین نے پروازوں کی معطلی کے باوجود جوڑے کے دبئی میں ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی دبئی میں شیشہ پینے کی تصویر فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موضوع بحث بن گئی ہے اور صارفین نے دونوں فنکاروں کو کرونا یاد دلادیا ہے۔

پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی جوڑی کو مداحوں کی بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں کی سوشل میڈیا پوسٹس پر بھی خوب تبصرے کیے جاتے ہیں۔

گذشتہ روز عمیر جسوال نے انسٹاگرام پر اپنی اور اہلیہ ثناء جاوید کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ دبئی میں موجود ہیں اور شیشہ پی رہے ہیں۔ گلوکار نے تصویر کے ساتھ ثنا جاوید کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں چھٹیوں کی ضرورت ہے۔ اداکارہ نے بھی جواب میں لکھا کہ بالکل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شہزین راحت نے زارا نور عباس کو لاجواب کردیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

دونوں فنکاروں کی تصویر پر مداحوں نے تنقید کرتے ہوئے متعدد کمنٹس کیے۔ زیادہ تر صارفین نے وبا کے دوران گھومنے پھرنے پر تشویش ظاہر کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو چھٹیوں کی ضرورت ہے اور کرونا کو آپ کی ضرورت ہے۔

چند صارفین نے دبئی کی پروازیں معطل ہونے کے باوجود جوڑے کے وہاں ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے جوڑے کو تمباکو نوشی سے پرہیز کرنے کا مشورہ دے دیا۔ کسی نے تصویر کے پرانی ہونے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا۔

یہ تصویر واقعی پرانی ہے یا نہیں اس حوالے سے نہ تو عمیر جسوال نے کوئی جواب دیا ہے نہ ہی ثناء جاوید نے وضاحت دی ہے۔ تاہم عمیر جسوال کے مداحوں کا خیال ہے کہ اہلیہ سے چھٹیوں کے بارے میں پوچھنے کا مقصد یہ ہوسکتا ہے کہ عمیر جسوال چھٹیوں پر جانے کی خواہش تو کررہے ہیں لیکن وبا کے باعث مجبور ہیں۔

متعلقہ تحاریر