ماہرہ خان کی انڈیا میں کام کرنے کی خواہش پر ٹکا سا جواب

سرمد کھوسٹ اور یسریٰ رضوی سمیت دیگر پاکستانی فنکار بھی یار جولاہے کا حصہ تھے۔

ماہرہ خان کی انڈیا کی ویب سیریز میں کام کرنے کی خواہش پر ہندو انتہا پسند تنظیم میدان میں آگئی ہے۔ مہاراشٹر نونیرمن سینا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماہرہ خان سمیت کسی بھی پاکستانی فنکار کو انڈیا میں کام نہیں کرنے دیں گے۔

پچھلے دنوں ماہرہ خان نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم انڈین تھیٹر کی طرف سے آفر کی جانے والی ویب سیریز ’یار جولاہے‘ میں کام کرنے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔ لیکن افسوس فنکارہ ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

آذان سمیع خان اور ماہرہ خان کی میوزک ویڈیو پر ملا جلا ردعمل

انڈیا کے انتہا پسند سیاستدان راج ٹھاکرے کی پارٹی مہاراشٹر نونیرمن سینا (ایم این ایس) کے سنیما ونگ کے صدر امیاکھوپکر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماہرہ خان سمیت کسی پاکستانی فنکار کو انڈیا کی کسی ریاست میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zee Theatre (@zeetheatre)

ماہرہ خان نے کچھ ہی دن پہلے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں بالی ووڈ سے متعدد مرتبہ کام کی آفرز ہوئیں مگر وہ انڈیا میں کام کرنے کے حوالے سے خوفزدہ تھیں اور سوچتی تھیں کہ لوگ کیا سوچیں گے۔ تاہم اب وہ سیاسی بیانات کے لیے اپنے انتخاب کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتی ہیں۔

واضح رہے ماہرہ خان کے علاوہ سرمد کھوسٹ، یسریٰ رضوی اور دیگر پاکستانی فنکار بھی  یار جولاہے کا حصہ تھے۔ سیریز نامور شاعر اور ادیب گلزار کی ایک نظم سے متاثر ہو کر بنائی جا رہی تھی جو 12اقساط پر مبنی تھی۔ سیریز میں معروف شعراء اور نثر نگاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جانا تھا۔ ماہرہ خان اس میں احمد ندیم قاسمی کی کلاسک کہانی ’گڑیا‘ پڑھنے والی تھیں۔

متعلقہ تحاریر