بچوں کے لیے کام کرنا ایک خصوصی شعبہ ہے، خالد انعم
نامور پاکستانی اداکار خالد انعم کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے سرکاری ٹیلیویژن پر بچوں کے لیے بہت کام کیا ہے اور یہ خصوصی شعبہ ہے۔
نیوز 360 کو دیئے جانے والے انٹریو میں خالد انعم نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں کئی مشہور ڈراموں میں کام کیا اور وائس اوور آرٹسٹ کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
خالد انعم کا کہنا ہے کہ ’میں نے سیسم اسٹریٹس کی پاکستان میں اردو ڈبنگ کا آغاز کیا تھا اور اس کو مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔‘
اپنے فنی سفر کی تفصیل بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں تھیٹر سے کام کرنا شروع کیا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اسی شعبے میں آگے سے آگے چلتے گئے۔
نیوز 360 کے لیے الیان الکریم کو دیئے جانے والے انٹرویو میں انہوں نے مزید کیا کہا آئیے دیکھتے ہیں ’الیان الکریم ان کنور سیشن ودھ‘ میں۔
یہ بھی دیکھیے