گلوکاری میں والدہ نے بہت ساتھ دیا، نتاشہ بیگ

نتاشہ بیگ پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ ہیں جنہوں نے نہایت کم عرصے میں پاکستان کی موسیقی کی صنعت میں اپنا ایک الگ مقام بنالیا ہے۔ پاکستان کے علاقے ہنزہ سے تعلق رکھنے والی نتاشہ نے اپنی تعلیم کراچی میں ہی مکمل کی۔ عابدہ پروین اور مائیکل جیکسن کو سنتے ہوئے پروان چڑھیں اور شوق پورا کرنے کے لیے نجی محفلوں میں ان دونوں گلوکاروں کے گانے گاتی رہیں۔

پاکستان کی موسیقی کی صنعت میں باقاعدگی رکھنے کا پہلا موقع انہیں ٹیلیویژن کے ایک ریئلیٹی شو میں ملا جس کے بعد انہوں نے میوزیکل گروپ ’ساؤنڈز آف کولاچی‘ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ کچھ عرصے بعد نتاشہ بیگ نے سولو کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی کمپنی کے ساتھ میوزک ویڈیوز بھی بنانے لگیں۔

اس مختصر کیریئر میں انہیں سال 2017 میں ’بہترین ابھرتی ہوئی ٹیلنٹ‘  کی کیٹیگری میں لکس اسٹائل ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا جاچکا ہے۔ کئی ڈراموں کے ساونڈ ٹریکس اور اپنے سنگلز گانے کے علاوہ نتاشہ بیگ گذشتہ سال 10 گانوں پر مشتمل ایک البم ’ذریعہ‘ کے نام سے ریلیز کرچکی ہیں۔ آج کل وہ اپنے دوسرے البم پر کام کررہی ہیں جو شاعرمشرق علامہ اقبال کے کلام پر مبنی ہے۔

نتاشہ بیگ نے نیوز 360 کو انٹرویو میں مزید کیا بتایا ہے دیکھیے اس انٹرویومیں۔

یہ بھی دیکھیے

خواتین فلم پروڈیوسرز زیادہ محنت سے کام کرتی ہیں، شازیہ وجاہت

متعلقہ تحاریر