بی ٹی ایس بینڈ ’فرینڈز‘ کا مداح

’فرینڈز دی ری یونین‘ کی فلم بندی بغیر کسی اسکرپٹ کے مکمل ہوئی تھی۔

بی ٹی ایس بینڈ بھی مشہور امریکی سیریز فرینڈز کا مداح نکلا۔ بینڈ کے ریپر کے مطابق ’فرینڈز‘ سے انہیں انگریزی سیکھنے میں مدد ملی ہے۔

کورین پاپ بی ٹی ایس بینڈ مختلف طرز کا میوزک تشکیل دینے کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے لیکن یہ مشہور بینڈ بھی فرینڈز کا مداح ہے۔

فریندز کے ری یونین پر بی ٹی ایس بینڈ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر امریکی سیریز کے بارے میں بینڈ کے ریپر اور سانگ رائٹر کم نمجونگ کا کہنا تھا کہ جب وہ اسکول میں پڑھا کرتے تھے تو ان کی انگریزی بہت بری تھی جسے بہتر کرنے کے لیے والدہ فرینڈز سیریز کی ڈی وی ڈیز گھر لے آئی تھیں۔ اس سیریز نے انہیں نہ صرف انگریزی سکھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ انہیں زندگی اور سچی دوستی سے متعلق بہت سی باتیں سمجھائی ہیں۔

مکڈونلڈز اور بی ٹی ایس کے مداحوں کے لیے خوشخبری

بی ٹی ایس بینڈ کے دیگر اراکین نے بھی سیریز سے متعلق اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ سب ایک عرصے سے فرینڈز کو فالو کرتے آرہے ہیں۔

فرینڈز دی ری یونین کی فلم بندی بغیر کسی اسکرپٹ مکمل ہوئی ہے۔ لاس اینجیلیس میں رواں برس کے اوائل میں ری یونین کی ریکارڈنگ اسی انداز میں کی گئی جیسا کہ فرینڈز کی اوریجنل کامیڈی تھی۔

واضح رہے فرینڈز کا شمار 1990 کے مقبول ترین ٹی وی شوز میں ہوتا ہے۔ سیریز کی نشریات 2004 میں این بی سی ٹی وی پر اختتام پذیر ہوئی تھی۔

متعلقہ تحاریر