فواد خان ہالی ووڈ کے سپرہیرو؟

فواد خان مس مارول میں حسن نامی لڑکے کا کردار ادا کریں گے۔

پاکستان کے معروف اداکار فواد خان ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ہیں۔ اداکارہ ثمینہ احمد اور نمرہ بچہ کے بعد فواد خان بھی ہالی ووڈ کی سپر ہیرو فلم ’مس مارول‘ کا حصہ بن گئے ہیں۔

پاکستان کے نامور اداکار ہالی ووڈ کے بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ سائنس فکشن سپر ہیرو فلمز بنانے والے ادارے ماورل اسٹوڈیوز کی پہلی مسلم سپر ہیرو وومن سیریز مس مارول میں اداکارہ ثمینہ احمد اور نمرہ بچہ کے بعد فواد خان بھی شامل ہوگئے ہیں۔ فواد خان فلم میں حسن نامی لڑکے کا کردار ادا کریں گے۔ برطانوی نشریات ادارے بی بی سی کے نامہ نگار ہارون راشد نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ثمینہ احمد ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار

فواد خان کی اس بڑے پروجیکٹ میں شمولیت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے ۔

فواد خان کا نام ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ میں جگمگارہا ہے۔

سپر ہیرو سیریز کے 4 ہدایتکاروں میں پاکستانی ہدایتکار شرمین عبید چنائے بھی شامل ہیں۔ پروجیکٹ میں انڈیا سے اداکار فرحان اختر کو کاسٹ کیا گیا ہے جو کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے روپ میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ مس مارول کا مرکزی کردار ایک مسلم سپر ہیرو لڑکی کمالہ خان کا ہے۔ اس کردار کو پاکستانی نژاد امریکی ایمان ویلانی ادا کریں گی۔

متعلقہ تحاریر