الحمراء آرٹس کونسل سے گھر بیٹھے موسیقی سیکھیے
300 لیکچرز پر مشتمل کورس سے آرٹسٹس آن لائن سیکھ سکتے ہیں۔
باغوں کے شہر لاہور کے الحمراء آرٹس کونسل نے سارنگی پر ٹیوٹوریل ریلیز کر دیئے ہیں۔ 300 لیکچرز پر مشتمل کورس سے آرٹسٹس آن لائن سیکھ سکتے ہیں۔
الحمراء آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فرحت جبیں نے اسے تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس سے دُنیا بھر کے لوگ مستفید ہوں گے۔ کرونا کے دور میں دُنیا بھر کے لوگ اپنے گھروں میں محصور تھے لیکن ہم نے ان دنوں کی اس کاوش کو عملی جامہ پہنایا۔‘
یہ بھی پڑھیے
آرٹس کونسل انتخابات: پہلی بار معاملہ سیاسی اور گنجلک ہے
انہوں نے کہا کہ ’گٹار، ستار، وائلن، ادارکاری، مصوری، موسیقی، ووکل، سارنگی اور کی بورڈ سمیت تمام ٹیوٹوریل نوجوان آرٹسٹس کے لیے تحفہ ہیں۔ اس منصوبے کی کامیابی میں تمام اساتذہ اور نوجوان آرٹسٹس سمیت میری ٹیم نے بے پناہ محنت کی ہے۔‘
ترجمان الحمراء آرٹس کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں یہ لیکچر الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے یوٹیوب چینل پر دیکھے جا سکتے ہیں۔









