آرٹس کونسل انتخابات: پہلی بار معاملہ سیاسی اور گنجلک ہے

آرٹس کونسل کراچی کے انتخابات کل یعنی 20 دسمبر کو ہوں گے۔ ادارے میں تاریخ میں پہلی بار انتخابات سے قبل تیسرے پینل کا قیام عمل میں آگیا ہے۔

آرٹس کونسل کراچی میں پہلی مرتبہ انتخابات کا معاملہ سیاسی بھی اور گنجلک بھی ہے۔ اِس مرتبہ پہلی بار تیسرا پینل انتخابات کے لیے سامنے آگیا ہے۔

آرٹس کونسل کراچی کے انتخابات کل یعنی 20 دسمبر کو ہوں گے۔ ادارے میں تاریخ میں پہلی بار انتخابات سے قبل تیسرے پینل کا قیام عمل میں آگیا ہے۔ پہلے اعجاز فاروقی پینل اور آرٹ فورم کے درمیان انتخابات ہوتے تھے۔ لیکن اب تیسرا ‘ڈیموکریٹ آرٹ’ پینل ہے۔

ڈیموکریٹ آرٹ فورم صدر کے لیے شیخ خالد محبوب اور وائس پریزیڈنٹ کے لیے وائس ڈاکٹر ندیم آصف میدان میں اترے ہیں۔

دوسری جانب آرٹس کونسل کراچی کے انتخابات میں سیاسی مداخلت بھی موجود ہے۔ آرٹس کونسل کو منتخب گورننگ باڈی چلاتی ہے جسے سندھ حکومت سے فنڈز ملتے ہیں اور ادارے کا آڈٹ بھی منتخب باڈی ہی کرتی ہے۔ آرٹس کونسل کا آڈٹ حکومت اِس لیے نہیں کرتی کہ یہ ادارہ کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ میں بحیثیت کوآپریٹیو سوسائٹی رجسٹر ہے

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری اور پیپلز پارٹی کے سعید غنی دونوں ہی کراچی آرٹس کونسل کے ممبر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کیا آرٹس کونسل کراچی کے انتخابات سیاسی ہیں؟

13 دسمبر کو وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔ انہوں نے آرٹس کونسل انتخابات کے تناظر میں احمد شاہ اور اعجاز فاروقی کے پینل کی حمایت کرنے کی گزارش کی۔

جبکہ فیصل سبزواری نے بھی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ان کا ووٹ احمد شاہ اور اعجاز فاروقی پینل کے لیے ہے۔

فیصل سبزواری

ڈیموکریٹ آرٹ فورم کے ارکان کا کہنا ہے کہ نئے پینل کے قیام کا مقصد فن کی خدمت کرنا ہے۔ احمد شاہ نے جو غلط ممبر شپس کی اس پر تحفظات ہیں۔

ممبر آرٹس کونسل انیل چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کی مداخلت سراسر زیادتی ہے۔ الیکشن کے بعد ہم احتجاج کریں گے۔ ہم مثبت رہ کر مثبت بات کرنا چاہتے ہیں۔

غزالہ عارف نے کہا کہ احمد شاہ صاحب نے خفیہ طور پر لوگوں کو ممبرشپس دی ہوئی ہیں۔ جب تک ایسے لوگوں کی ممبرشپ منسوخ نہیں کی جائے گی، حقدارلوگ آگے نہیں آسکیں گے۔

جبکہ صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے ایک پیغام میں اعجاز فاروقی پینل کے لیے ووٹ کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کرونا نے عالمی اردو کانفرنس کی طرز کو تبدیل کردیا

متعلقہ تحاریر