شوبز انڈسٹری میں پرفیوم لانچنگ کا موسم

متعدد اداکار ان دنوں اپنے نام سے پرفیوم متعارف کروا رہے ہیں۔

پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے فنکاروں میں پرفیوم کے برانڈز متعارف کرانے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ گزشتہ روز معروف اداکار فیصل قریشی نے بھی اپنا پرفیوم لانچ کردیا ہے۔

ایک دور تھا جب پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے ملبوسات کے برانڈز متعارف کرائے جاتے تھے۔ جنید جمشید، عامر لیاقت حسین، اعجاز اسلم، ہمایوں سعید، فواد خان اور احسن خان سمیت متعدد فنکاروں نے اپنے ملبوسات کے برانڈز لانچ کیے لیکن اب وقت کے ساتھ ساتھ ترجیحات تبدیل ہوتی جارہی ہیں۔ ان دنوں متعدد اداکار و گلوکار اپنے نام سے پرفیوم لانچ کرنے میں مصروف ہیں۔ معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے گزشتہ روز اپنا پرفیوم متعارف کروایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)

ڈالمن مال کراچی میں ہونے والی لانچنگ کی تقریب میں اعجاز اسلم، حریم شاہ اور احسن خان سمیت مختلف اداکاروں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

صنم جنگ اور جگن کاظم کے برانڈز متعارف

اداکارہ صنم جنگ نے بھی کچھ روز قبل اپنا پرفیوم متعارف کروایا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Jung (@jung_sanam)

گلوکار و اداکار فرحان سعید بھی پرفیوم کے برانڈ کوہاسہ کے تحت پرفیوم لانچ کرنے جارہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farhan Saeed (@farhan_saeed)

جبکہ اداکارہ ایمن خان کے نام سے بھی پرفیوم جلد مارکیٹ میں آنے والا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)

معروف اداکارہ ہانیہ عامر بھی کوہاسہ برانڈ کے بینر تلے پرفیوم لانچ کرنے والی ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام پر صارفین کے درمیان ایک آن لائن مقابلہ بھی کرایا ہے۔

متعلقہ تحاریر