جاوید بشیر کا نیا گیت ‘ماں’ کی بےانتہا محبت کے نام

جاوید بشیر کے نئے گیت میں ماں کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار استاد جاوید بشیر کا نیا گیت ‘ماں’ ریلیز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

راحت فتح علی خان کا نیا دعائیہ کلام جاری

انسان کی پیدائش کے وقت اُس کے کئی رشتے بنتے ہیں۔ انسان کا پہلا اور سب سے اہم رشتہ ‘ماں’ کے ساتھ ہوتا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار جاوید بشیر نے اپنا نیا گیت ‘ماں’ کے ہی نام کیا ہے۔ گانے میں ماں کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ پورا گیت ‘ماں’ اور اولاد کی محبت کے گرد گھوم رہا ہے۔

اس گیت کو خود جاوید بشیر اور نادر خواجہ نے مشترکہ طور پر کمپوز کیا ہے۔ گانے کی موسیقی کامران اختر نے ترتیب دی ہے، جس کو بول نادر خواجہ نے عطا کیے ہیں۔

متعلقہ تحاریر