شہزاد رائے آبادی پر قابو پانے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے کوشاں
گلوکار کئی سالوں سے پاکستان میں غربت سے دوچار بچوں کی تعلیم کے لیے بھی محنت کر رہے ہیں۔
پاکستان کے سماجی مسائل پر اکثر بات کرنے والے مشہور گلوگار شہزاد رائے ان دنوں آبادی پر قابو پانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
گلوکار شہزاد رائے نے ایک گانے کے ذریعے پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ گلوکار نے پنجاب اور سندھ کی وزارت صحت، وزیراعظم عمران خان اور پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل تنظیم کو مخاطب کرتے ہوئے یہ گانا اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔
اگر صرف یہ ایک مسئلہ حل ہو جاۓ، تو پاکستان کے سارے مسئلے حل ہونا شروع ہو جائینگے۰ پاکستان کے سب سے بڑے مسئلے کا حل اس video میں ہے۰ @SindhHealthDpt @HealthPunjabGov @nhsrcofficial @fslsltn @PWDPunjab @ImranKhanPTI #population @PathfinderInt pic.twitter.com/KrSoLwllEE
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) June 14, 2021
یہ بھی پڑھیے
پاکستان میں بھی نیشنل فلم اور ڈرامہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ
شہزاد رائے نے پاکستان میں تعلیم کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے 2003 میں اپنی تنظیم ’زندگی ٹرسٹ‘ کی بنیاد رکھی تھی۔ ان کی کوشش ہے کہ وہ وہ پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنائیں۔
2011 میں گلوکار نے 8 اقساط پر مشتمل ڈاکومنٹری تیار کی تھی جس کا نام ’واسو اور میں‘ تھا۔ اس ڈاکومنٹری میں پاکستان کی ترقی، غربت کے خاتمے اور حب الوطنی پر توجہ دی گئی تھی۔
2013 میں انہوں نے 22 اقساط پر مشتمل ڈاکومنٹری سیریز ’چل پڑا‘ کی میزبانی کی تھی جس کا مقصد پاکستان میں تعلیم کے مسائل کو تلاش کرنا اور ان کو حل کرنا تھا۔
شہزاد رائے کو انسانیت کی خدمت کے پیش نظر 2005 میں حکومت پاکستان کی جانب سے ’ستارہ امتیاز‘ سے نوازا گیا تھا جبکہ 2006 میں انہیں ’ستارہ ایثار‘ کا اعزاز بھی ملا تھا۔









