قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر شوبز ستارے برہم

پاکستانی صحافیوں نے بھی ایوان میں ہنگامہ آرائی اور اراکین کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے شوبز ستارے سماجی مسائل کے بعد اب سیاسی معاملات پر بھی اپنی رائے کا اظہار کرنے لگے ہیں۔ دو روز قبل قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر گلوکار علی ظفر، اداکارہ مریم نفیس، مصنف خلیل الرحمٰن قمر اور کرکٹر شاہد آفریدی نے  برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار علی ظفر نے لکھا کہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔

جبکہ اداکارہ مریم نفیس نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ پارلیمنٹ میں جو دستاویز پھینکے جارہے تھے ان میں پاکستان لکھا ہوا تھا۔ ہم جانوروں سے بھی بدتر ہیں کیونکہ ہم قائد اعظم کے دیئے ہوئے تحفے کو برباد کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @lollywoodsparkofficial_

یہ بھی پڑھیے

کیا یہی جمہوریت کا حسن ہے؟

معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے اراکین قومی اسمبلی مجرموں اور دہشتگردوں کی طرح لڑے تھے۔ ان سب کو گرفتار کیا جائے اور جرمانہ عائد کیا جائے۔

پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے لکھا کہ جو بدتمیزی اسمبلی میں کی گئی اور غلط زبان اور الفاظ استعمال کیے گئے ان سب کو دیکھ کر سر شرم سے جھک گیا ہے۔ یہ ہیں ہمارے حکمران اور نمائندے؟ یہ لوگ ایک دوسرے سے تمیز سے بات نہیں کر سکتے تو ہماری نمائندگی اور ملک کی ترقی کے لیے کیا کام کریں گے، ہوش کے ناخن لیں۔

پاکستانی صحافیوں نے بھی قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور اراکین کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران حکومتی اراکین نے شور شرابا کیا تھا اور اسمبلی میں بجٹ دستاویز اچھالی تھیں۔ شہباز شریف کی تقریر کے دوران حکومتی اراکین اور اپوزیشن کے درمیان بدکلامی بھی ہوئی تھی۔

متعلقہ تحاریر