ڈرامہ سیریل ’لاپتہ‘ اور ’پری زاد‘ کے ٹیزر منظر عام پر

دونوں ڈراموں کے ٹیزر ٹی وی پر نشر کیے جاچکے ہیں جس کے بعد مداح ڈرامے ریلیز ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔

پاکستان کا نجی ٹی وی چینل ’ہم انٹرٹینمنٹ‘ اپنے ناظرین کے لیے 2 نئے ڈرامے ’لاپتہ‘ اور ’پری زاد‘ بہت جلد نشر کرنے جارہا ہے جن کے ٹیزر جاری کردیئے گئے ہیں۔

خضر ادریس کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل لاپتہ میں اداکارہ عائزہ خان اور سارہ خان سمیت اداکار علی رحمان خان اور گوہر رشید مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اب تک اس ڈرامے کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں ہیں جبکہ ڈرامے کی کاسٹ نے سوشل میڈیا پر اس کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

دوسری جانب ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اداکار احمد علی اکبر 2 سال بعد ڈراموں میں واپس آرہے ہیں۔ ان کا آخری ڈرامہ عہد وفا تھا تاہم ان کے مداح اب انہیں پری زاد میں دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

دھوپ کی دیوار پر پابندی کا مطالبہ

پری زاد میں اداکارہ عشنا شاہ، عروہ حسین اور صبور علی سمیت دیگر مشہور شخصیات دکھائی دیں گی۔ شہزاد کشمیری کی ہدایتکاری میں بننے والے اس ڈرامے کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے جو ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کا سیزن 3 اور رقص بسمل کی اسکرپٹ بھی لکھ چکے ہیں۔

ڈرامہ سیریل پری زاد کی تفصیلات بھی تاحال منظر عام پر نہیں آئیں ہیں لیکن ڈرامے کے ٹیزر کے بعد سے مداح اپنے پسندیدہ اداکاروں کو دیکھنے کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saboor Aly (@sabooraly)

متعلقہ تحاریر