حریم شاہ نے شادی کرلی ہے؟

حریم شاہ نے اپنے شوہر کا نام لینے سے انکار کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کرلی ہے۔ حریم شاہ کے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

مختلف سیاستدانوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز میں نظر آنے والی حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک عورت اور ایک مرد کا ہاتھ نظر آرہا ہے۔ دونوں ہاتھوں میں انگوٹھیاں موجود ہیں۔ جنہیں دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ حریم شاہ نے منگنی کرلی ہے۔ معروف ٹک ٹاکر نے تصویر کے ساتھ خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے مختصر تحریر لکھی لیکن بعد میں تصویر ہٹادی۔حریم شاہ منگنی

یہ بھی پڑھیے

میرا کی انگریزی کے بعد اردو زبان میں دلچسپی

جیو ٹی وی کے مطابق حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی ہے لیکن حریم شاہ نے اپنے شوہر کا نام لینے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہنی مون کے لیے ترکی جائیں گی۔

واضح رہے کہ حریم شاہ ٹک ٹاک ویڈیو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اپنی محبت کا اعتراف کرچکی ہیں جبکہ وہ اکثر و بیشتر ویڈیوز میں بلاول بھٹو کا ذکر بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر