اسد خٹک کا وینا ملک پر بچوں کی برین واشنگ کا الزام
اسد خٹک نے امریکی سفارتخانے اور حکومت پاکستان سے بچوں کی حالت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے ان پر بچوں کی برین واشنگ کا الزام عائد کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام شیئر کردیا۔
اسد خٹک 2 سال بعد اپنے بچوں کی حالت دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔ اسد خٹک نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ زاہدہ بی بی عرف وینا ملک وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے ڈر سے راولپنڈی کی عدالت میں پیش ہوئیں اورعدالتی حکم پر 2 سال بعد ویڈیو کال پر بچوں سے بات کرائی گئی۔
وینا ملک کے سابق شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ ان کے دو معصوم بچوں کی 2 سال سے برین واشنگ کررہی ہیں۔ بچے بھی وینا ملک کے خوف سے باپ سے بات نہیں کررہے ہیں۔
زاہدہ بی بی عرف وینا ملک کو آج پنڈی کے کورٹ میں وارنٹ گرفتاری کے ڈر سے حاضر ہوئی ہے اور میرے دو معصوم بچوں کی ٢ سال برین واشنگ کرکے باپ سے بات نہیں کروا رہی۔ میرے بیٹے ابرام کی جو صحت کی حالت میں نےدیکھی وہ میرے لیے بہت تکلیف دہ ہے۔ افسوس ایسی ماں پر۔ pic.twitter.com/cwzVgGCEv3
— Asad Khattak (@asadbashirr) June 28, 2021
یہ بھی پڑھیے
وینا ملک کی شادی کے بعد طلاق کا معاملہ بھی سوشل میڈیا کی نذر
اسد خٹک ویڈیو پیغام میں اپنے بیٹے ابرام کی صحت کے حوالے سے بھی پریشان دکھائی دیئے۔ کہا کہ ویڈیو کال پر انہوں نے اپنے بیٹے کی جو حالت دیکھی ہے وہ ان کے لیے بہت تکلیف کا باعث ہے۔ اسد خٹک نے وینا ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ماں پر انہیں افسوس ہے۔
@usconsulatekhi @usembislamabad @GovtofPakistan @MoFAICUAE pic.twitter.com/u55yJpmS6C
— Asad Khattak (@asadbashirr) June 28, 2021
اسد خٹک کا کہنا ہے کہ وہ وینا ملک کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ انہوں امریکی سفارتخانے اور حکومت پاکستان سے بچوں کی حالت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ وینا ملک اور اسد بشیر خٹک کے درمیان ہونے والی ناچاقیوں کے باوجود مذہبی شخصیات اور میڈیا سے منسلک افراد نے سمجھوتا کرانے کی کوشش کی لیکن 2017 میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔