معروف اداکارائیں صنف آہن میں ایک ساتھ
ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی معاونت حاصل ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارائیں ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
آئی ایس پی آر کی معاونت سے بنائے جانے والے ڈرامے میں اداکارہ سجل علی، سائرہ یوسف، یمنیٰ زیدی، کبریٰ خان اور رمشا خان کو مرکزی کردار میں دکھایا جائے گا۔ صنف آہن کو ہمایوں سعید، ثمینہ ہمایوں، شہزاد نصیب اور ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
ڈرامہ عمیرہ احمد کا تحریر کردہ ہے جبکہ ہدایتکاری کے فرائض ندیم بیگ نے انجام دیئے ہیں۔ ڈرامے کی اداکاراؤں نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صنف آہن کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
View this post on Instagram
چند سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ ڈرامے کی کہانی پاک فوج میں خدمات سرانجام دینے والی بہادر خواتین کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ خواتین کے حقوق پر مبنی ہوگا۔
OMG!! CAN’T WAIT ❤
After Boys Supermacy Now we are going to see Girls Supermacy ❤#sinfeaahan #ISPR pic.twitter.com/7HhbdK7Arc— Scheree 🇵🇸 (@DaPakistaniBabe) June 29, 2021
ڈرامے کی کہانی سے متعلق ہدایتکار اور پروڈیوسرز نے تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔ صنف آہن آے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔
Well this will be a master piece……
Umeria ahmed is writer,Ispr is producing it and nadeem baig is director,something great,something watchable is coming soon…💖#SinfeAahan #YumnaZaidi #SajalAly #ISPR pic.twitter.com/HaJxvHgFQd
— Sadaf Goraya (@GlimmerSays) June 30, 2021
اس سے قبل آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بننے والا ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ عوام میں کافی مقبول ہوا تھا۔ امید ظاہر کی جارہی کہ ’صنف آہن‘ بھی عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب رہے گا۔









