ہم اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان

ہم ایوارڈز 4 جولائی کو لاہور میں منعقد کیے جائیں گے۔

ہم ٹی وی کے پانچویں ہم اسٹائل ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ہم ٹی وی کی جانب سے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کا سلسلہ برسوں سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسٹائل ایوارڈز اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہم اسٹائل ایوارڈ میں پاکستانی فیشن، فلم، ڈرامے اور موسیقی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ہر سال ان کی کارگردگی کی بنا پر ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔ رواں سال بھی اس حوالے سے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بہترین اسٹائلش اداکار

بہترین اسٹائلش اداکار کے لیے علی رحمان ، شہباز شگری۔ عماد عرفانی، اسامہ خان اور شہروز سبزواری کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عاصم اظہر نےمداحوں کی خواہش پوری کردی

بہترین اسٹائلش اداکارائیں

بہترین اسٹائلش اداکارہ کے لیے مشل خان، میرا سیٹھی ، نوشین شاہ، صحیفہ جبار خٹک اور سونیا حسین کو نامزد کیا گیا ہے۔

بہترین اسٹائلش فلم اداکار

بہترین اسٹائلش فلم اداکار کی کیٹگری میں علی رحمان خان، شہباز شگری اور بلال اشرف کو نامزد کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUM Style Awards (@humstyleawards)

بہترین اسٹائلش فلم اداکارہ

بہترین اسٹائلش فلم اداکارہ کے لیے مایا علی، ماہرہ خان اور عائشہ عمر کے نام سامنے آئے ہیں۔

انتظامیہ کی طرف سے دیگر ایوارڈز کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اداکارہ ریشم اور علیزہ شاہ ڈانس پرفارمنس دیں گی جبکہ معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) بھی اسٹیج پر جلوہ گرہ ہوں گے۔ گلوکارہ عائمہ بیگ بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUM Style Awards (@humstyleawards)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUM Style Awards (@humstyleawards)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUM Style Awards (@humstyleawards)

ہم اسٹائل ایوارڈز 4 جولائی 2021 کو لاہور میں منعقد کیے جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر