نادیہ حسین ملازمہ پر برہم

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد نادیہ حسین کو تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 

پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی گھریلو ملازمہ پر غصہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ملازمہ نے بجلی کا مین سوئچ آف نہیں کیا تھا اور بجلی کے وولٹیج اچانک کم اور زیادہ ہونے سے چیزیں خراب ہوچکی تھیں، جس کی وجہ سے نادیہ حسین ویڈیو میں ملازمہ پر برہم نظر آئیں۔ اداکارہ نے ملازمہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے موبائل فون استعمال کرنے کا طعنہ دیا۔

View this post on Instagram

 

A post shared by Page 3 Magazine (@page3magazine)

یہ بھی پڑھیے

عاصم اظہر نےمداحوں کی خواہش پوری کردی

 

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد نادیہ حسین کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن اداکارہ نے اب تک کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین کو کوئی حق نہیں کہ وہ کسی بھی ملازمہ پر اس طرح برہم ہوں۔ چند صارفین کا خیال ہے کہ یہ کسی ڈرامے کی شوٹنگ چل رہی ہے حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

نادیہ حسین

خیال رہے کہ ملک بھر میں شہری کم وولٹیج سے تنگ نظر آتے ہیں، جس کے باعث گھریلو استعمال کی الیکٹرانک اشیاء خراب ہوجاتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر