عدنان صدیقی پروڈیوسر بن گئے

فلم میں معروف اداکار عمران اشرف اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدنان صدیقی نے فلم دم مستم کا پوسٹر شیئر کردیا۔

عدنان صدیقی نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں بتایا کہ وہ اپنی پہلی فلم دم مستم پروڈیوس کرنے کے حوالے سے پرجوش ہیں۔ معروف اداکار نے مداحوں سے تعاون کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیے

بشریٰ انصاری کا ناقدین کو منہ توڑ جواب

 فلم میں معروف اداکار عمران اشرف اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ عمران اشرف کی ڈیبیو فلم ’’دم مستم ‘‘ کی شوٹنگ بھی زوروشور سے جاری ہے۔ رومانٹک کامیڈی فلم میں ہیروئن کا کردار اداکارہ، ہدایتکارہ اور مصنفہ امرخان نے نبھایا ہے۔ انہوں نے 2018 میں ڈرامہ بیلا پور کی ڈائن میں نیلوفر کا کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ فلم کے ہدایتکار محمد احتشام الدین ہیں۔ عدنان صدیقی اور اختر حسنین نے مل کر ’’دم مستم‘‘ کو پروڈیوس کیا ہے۔

عدنان صدیقی کے مشہور ڈراموں میں عروسہ، پل دو پل، مہندی اور میرے پاس تم ہو سرفہرست ہیں۔

متعلقہ تحاریر