سوشل میڈیا اسٹاز نے فیصل قریشی کا مذاق بنادیا

علی گل پیر اور رحیم پردیسی نے فیصل قریشی کے واقعے پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنالیں۔

پاکستان کے معروف میزبان و اداکار فیصل قریشی نے لائیو شو میں ٹک ٹاکرز کو ڈانٹا تو گلوکار علی گل پیر اور سوشل میڈیا اسٹار رحیم پردیسی نے ٹک ٹاک پر ویڈیو بنالی۔

فیصل قریشی بول انٹرٹینمنٹ پر نشر کیے جانے والے شو خوش رہو پاکستان کی میزبانی دو سال سے کررہے ہیں لیکن اس عرصے میں کسی بھی قسم کی کوئی بد نظمی نہیں دیکھی گئی۔ پہلی مرتبہ فیصل قریشی نے لائیو شو میں ایک ٹک ٹاکر کو ڈانٹ دیا۔ ہوا کچھ یوں کہ شو میں فیصل قریشی سمیت پروگرام کے تمام افراد اپنے ایک ساتھی کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے تھے کہ خاتون ٹک ٹاکر مذاق میں کچھ آگے نکل گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yaseen Lakhani (@yaseenlakhanii)

یہ بھی پڑھیے

نورا فتحی کا کم کارڈیشین اور متھیرا کو چیلنج

سوشل میڈیا پر فیصل قریشی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ صارفین کسی کی شخصیت کو کبھی بھی آسانی سے منفی رنگ دے دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر فیصل قریشی کا ویڈیو کلپ وائرل ہونے پر گلوکار علی گل پیر نے ٹاک ٹک پر مزاحیہ ویڈیو بنالی۔

سوشل میڈیا اسٹار رحیم پردیسی نے بھی اپنی اہلیہ کی سالگرہ مناتے ہوئے پس منظر میں فیصل قریشی کی آواز کا استعمال کرتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rahim Pardesi (@rahimpardesi)

متعلقہ تحاریر