میرا سیٹھی کی کتاب انڈیا میں مقبول
میرا سیٹھی بطور صحافی برطانوی اخبار دی گارڈین کے لیے بھی لکھتی رہی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ اور مصنفہ میرا سیٹھی کی کتاب ’آر یو انجوائنگ‘ انڈیا میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی کتاب بن گئی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میرا سیٹھی نے اس حوالے سے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
میرا سیٹھی کی کتاب ’آر یو انجوائنگ‘ کے شائع ہوتے ہی انڈیا میں اس کے چرچے ہونے لگے ہیں۔ بھارت میں یہ کتاب سب سے زیادہ پسند کی جانے والی کتابوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے اور فروخت کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ٹوئٹر پر میرا سیٹھی نے اس حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ARE YOU ENJOYING is a bestseller in India!
Ah!
So much gratitude. https://t.co/hEjAD3yJ2C
— Mira Sethi (@sethimirajee) July 6, 2021
یہ بھی پڑھیے
میرا سیٹھی کی کتاب کے اشاعت سے قبل ہی چرچے
میرا سیٹھی نے کتاب سے متعلق بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو بھی دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں’آر یو انجوائنگ‘ لکھنے میں 5 سال کا عرصہ لگ گیا کیونکہ وہ اس دوران شوٹنگز میں کافی مصروف رہیں۔
“If I had to coin a genre for the title story, it would be Surveillance Romance.”
An interview with @HindustanTimes https://t.co/uBh89cfGCs
— Mira Sethi (@sethimirajee) July 5, 2021
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل ووگ میگزین کے سینئر ایڈیٹر کلو اسکامہ میرا سیٹھی کی کتاب کو ایک ’طاقتور‘ کتاب قرار دے چکے ہیں۔
Best half @sethimirajee‘s debut makes @voguemagazine & @Refinery29‘s most anticipated books of 2021!@ChloeSchama: "a powerful book with a light touch, marking the arrival of an assured storyteller”@kmiversen: "Bracing and sharp… It’s a pure joy to read this book”
SO PROUD! pic.twitter.com/1faCiEKeDW
— Bilal Siddiqi (@BilalSiddiqi) January 5, 2021
میرا سیٹھی نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور بطور صحافی برطانوی اخبار دی گارڈین کے لیے لکھتی رہی ہیں۔ میرا سیٹھی کا تعلق پاکستان کے باصلاحیت ستاروں کے گھرانے سے ہے۔ وہ ایک مشہور صحافی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی بیٹی ہیں۔ میرا سیٹھی کی والدہ جگنو محسن پنجاب اسمبلی کی رکن ہیں۔ میرا سیٹھی کے بھائی علی سیٹھی ایک مصنف اور موسیقار ہیں جنہیں 2019 میں شائع ہونے والے اپنے پہلے ناول دی وش میکر کے لیے عالمی سطح پر جانا جاتا ہے۔









