رقص بسمل کا آغاز بہترین، اختتام غیر متاثرکن
صارفین اس مشکل کہانی کا اختتام نہایت سادہ اور روایتی انداز میں ہونے کی توقع نہیں کررہے تھے۔
ہم ٹی وی کے مشہور ڈرامے رقص بسمل کی آخری قسط میں اداکاروں نے تو انصاف کیا لیکن ڈرامے کا پلاٹ کہیں کھوگیا۔ وجاہت رؤف کی ہدایتکاری میں بننے والے اس ڈرامے کے اختتام سے مداح کچھ زیادہ ہی امید لگائے بیٹھے تھے۔
معروف اداکار عمران اشرف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ آخری قسط کے نشر ہوتے ہی رقص بسمل ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
Mein ap sab ka mashkoor hoon #imranashraf pic.twitter.com/6FQBaoBgiU
— Imran Ashraf (@IamImranAshraf) July 9, 2021
یہ بھی پڑھیے
رقص بسمل کے پوسٹر اور پینٹنگ میں مماثلت
ہاشم ندیم خان کے تحریر کردہ ڈرامے کی کہانی نے کئی موڑ لیے اور مداحوں کو جکڑے رکھا لیکن آخری قسط میں کہیں نہ کہیں کچھ کمی محسوس ہوئی۔ وجاہت رؤف کی ہدایتکاری میں بننے والے اس ڈرامے کی آخری قسط سے مداح کچھ زیادہ ہی امید لگائے بیٹھے تھے۔ صارفین اس مشکل کہانی کا اختتام نہایت سادہ اور روایتی انداز میں ہونے کی توقع نہیں کررہے تھے تاہم کاسٹ کی بہترین اداکاری نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ خاص طور پر عمران اشرف کی اداکاری کو بےحد سراہا گیا۔
#ImranAshraf
جیسے بہترین اداکار ہمارا سرمایہ ہیں رانجھا رانجھا کردی،مشک اور رقص بسمل جیسے شاہکار ڈرامے انکی ان تھک محنت اور کوشش کا نتیجہ ہیں ہر کردار میں جان ڈالی ہے چاہے بھولا ہو،آدم ہو یا موسیٰ
ہمایوں سعید اور عمران اشرف ہماری انڈسٹری کے لیے نعمت سے کم نہیں https://t.co/JIf3ptkC5a— Husn.E.Qudrat👩⚕️ (@HusnHere) July 10, 2021
ڈرامے میں اداکارہ سارہ خان اور عمران اشرف کی جوڑی اور دونوں کی جاندار پرفارمنس کو بھی پسند کیا گیا ہے۔
Perfect ending of Raqsebismil.
Excellent performance by Sara khan.
And My favourite Imran Ashraf as always exceptional.
Dialogue dilivery was amazing by imran Ashraf.#sarahkhan pic.twitter.com/RqCKiHlK8S— Waqas Akhter 🗨 (@waqasakhter077) July 10, 2021
رقص بسمل کی کہانی معاشرے کے دو مختلف طبقے کے گھرانوں پر مبنی ہے۔ رقص بسمل کی آخری قسط میں پیر صاحب اپنے بیٹے سے ناراضگی ختم کردیتے ہیں اور زہرہ کو موسیٰ کی دلہن بنانے کا حیران کن فیصلہ سنادیتے ہیں۔

آخری قسط کے بعد سارہ خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ موسیٰ کو زہرہ مل گئی۔ سارہ خان نے عمران اشرف سمیت پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
View this post on Instagram
عمران اشرف نے اپنا نام ٹرینڈ میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گڈ بائے موسیٰ کا ٹوئٹ کیا۔
#imranashraf trending on no 5 good bye moosa
— Imran Ashraf (@IamImranAshraf) July 10, 2021









