عاطف اسلم پہلی مرتبہ سجل علی کے مدمقابل
عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر نئی میوزک ویڈیو کی پہلی جھلک شیئر کردی۔
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی نئی میوزک ویڈیو میں ہردل عزیز اداکارہ سجل علی جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔ ویڈیو کا پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری کردیا گیا ہے۔
عاطف اسلم نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی میوزک ویڈیو ’رفتہ رفتہ‘ کی پہلی جھلک شیئر کی ہے جس میں عاطف اسلم کے ساتھ اداکارہ سجل علی موجود ہیں۔ پوسٹر میں اسکردو کی حسین شام کا نطارا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ معروف گلوکار نے ویڈیو کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں محبت کو زندگی کا انوکھا احساس قرار دیا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
عاطف اسلم نے سلام عاجزانہ پیش کردیا
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عاطف اسلم پہلی مرتبہ سجل علی کے مقدمقابل نظر آئیں گے جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے۔
گانے کی ویڈیو تارش میوزک کے بینر تلے بنائی جارہی ہے جس کے ہدایتکار حسام بلوچ ہیں۔ ترون چوہدری اور عمر احمد کے پروڈیوس کردہ گانے کی موسیقی اور بول مشہور پنجابی گلوکار راج رنجودھ نے تحریر کیے ہیں۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم اس سے پہلے سائرہ یوسف سمیت نامور اداکاراؤں کے ساتھ میوزک ویڈیو میں کام کرچکے ہیں۔
View this post on Instagram