مہوش حیات حقیقی محبت کی تلاش میں

اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ سے مداحوں کا تجسس بڑھا دیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر محبت سے متعلق بیان جاری کرکے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا۔

پاکستانی اداکاروں کی شادی یا محبت سے متعلق بیانات سامنے آئیں تو مداحوں میں بےچینی بڑھ جاتی ہے۔ اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنی نئی پوسٹ سے مداحوں کا تجسس بڑھا دیا۔ مہوش حیات نے پیغام میں لکھا کہ وہ محبت کرنے کے موڈ میں ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ صبا قمر اور مہوش حیات کی تصاویر انسٹاگرام پر وائرل

اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی محبت کو تلاش کرنے کا مشورہ دے دیا۔

اس سے پہلے مہوش حیات کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں وہ ہم نیٹ ورک کی سربراہ سلطانہ صدیقی کے نواسے کی شادی میں ان کے ساتھ رقص کررہی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lollywoodology (@lollywoodologyy)

سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ شاید اسی شادی کی تقریب میں مہوش حیات کو اپنا ہمسفر مل گیا ہے اور ان کا محبت سے متعلق بیان اسی سلسلے کی کوئی کڑی ہے۔

متعلقہ تحاریر